The Thursday Times’ Pakistani news section dives into the pulse of Pakistani politics, offering sharp analysis and timely updates on the decisions and debates shaping the nation’s future, from the corridors of power to grassroots movements.
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں لگژری گاڑیوں میں استعمال ہونے والے ہائی آکٹین فیول پر لیوی بڑھا کر 300 روپے فی لیٹر کر دی گئی ہے۔ حکومتی اعلامیے کے مطابق اس فیصلے سے ماہانہ تقریباً 9 ارب روپے کی بچت ہو گی اور عام صارفین کے زیر استعمال ایندھن، پبلک ٹرانسپورٹ اور فضائی کرایوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا۔
عمران خان کو 2030 سے قبل ریلیف نہیں مل سکتا، نو مئی ریاست سے بغاوت تھی۔ جسٹس ثاقب نثار و دیگر ججز نے پاکستان کے جوڈیشل سسٹم کا ڈھانچہ تباہ کیا۔ میں ایک جج پر نظریں جمائے بیٹھا ہوں، مناسب وقت پر آگے بڑھوں گا۔
A Dhaka tribunal has sentenced ex-prime minister Sheikh Hasina to death after finding her guilty of crimes against humanity over the deadly crackdown on student protesters in 2024. The verdict, delivered in absentia, cites extensive evidence of lethal force used under her command.
Pakistan’s army chief Asim Munir hails a “victory over India” and invokes faith during a high profile ceremony in Islamabad where President Asif Ali Zardari awards Jordan’s King Abdullah II the Nishan i Pakistan, blending military messaging with diplomatic theatre.
جنگ مسلط کرنے والوں کو اسی طرح جواب دیں گے جیسے مئی میں دیا۔ بھارت کے خلاف جنگ میں اللّٰه نے پاکستان کو سربلند کیا، فتح دلانے پر اللّٰه کے شکر گزار ہیں۔ مسلمان اللّٰه پر بھروسہ کرتا ہے تو دشمن پر پھینکی مٹی بھی میزائل بن جاتی ہے۔
ادشاہِ اردن شاہ عبداللّٰہ دوم 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے جہاں وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف زرداری نے اُن کا استقبال کیا۔ وزیراعظم ہاؤس میں پُروقار استقبالیہ تقریب کا انعقاد، شاہ عبداللّٰہ دوم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کے بعد آرمی ایکٹ 2025 کی منظوری دے دی۔ آرمی چیف کا بطور چیف آف ڈیفینس فورسز نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے گا۔ آرمی چیف کی 5 سالہ مدتِ ملازمت نوٹیفکیشن کے دن سے دوبارہ شروع ہو گی۔
دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے قومی عزم کو لرزہ بر اندام نہیں کر سکتیں، ہر شکل اور ہر قسم کے دہشتگرد حملوں کی قطعی طور پر مذمت کرتے ہیں۔ دہشتگردی ہمارے دور کے بڑے عالمی چیلنجز میں سے ایک ہے۔
پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان نے ہمیشہ دوستی اور یکجہتی کا ثبوت دیا اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔ تینوں ممالک کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔ بھارت کے ساتھ جنگ میں ترکیہ اور آذربائیجان کی حکومتیں پاکستان کے ساتھ کھڑی رہیں۔
پاکستان کے جے ایف 17 تھنڈر طیارے اور فوجی اہلکار آذربائیجان کی وکٹری ڈے پریڈ میں 8 نومبر کو باکو میں شرکت کریں گے۔ یہ پریڈ آذربائیجان کی 44 روزہ جنگی فتح کی پانچویں سالگرہ کے موقع پر منعقد ہو رہی ہے۔ پاکستان کی شرکت دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے عسکری اور سفارتی تعلقات کی مضبوطی کی علامت ہے۔
Pakistan’s JF-17 Thunder fighter jets and military personnel are set to join Azerbaijan’s Victory Day Parade in Baku on 8 November, commemorating the fifth anniversary of the 44-day war victory. The participation highlights a growing strategic partnership between Islamabad and Baku rooted in military collaboration, shared diplomacy, and regional solidarity.
افغانستان سے ہونے والے مذاکرات ناکام ہو گئے، افغان سرزمین سے حملہ ہوا تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔ افغانستان زبانی یقین دہانی کرانا چاہتا تھا مگر تحریری ضمانت دینے سے گریزاں رہا۔ ان پر اب اعتبار ممکن نہیں رہا، جبکہ ثالثین نے بھی بالآخر ہاتھ کھڑے کر دیے۔
U.S. President Donald Trump has claimed that eight fighter jets were shot down during the May conflict between Pakistan and India, saying his threat to suspend trade with both nations forced an end to the fighting. Speaking at the America Business Forum in Miami, Trump said his tariff pressure “stopped the war,” crediting economic leverage for what he described as a swift peace deal between the two nuclear powers.
زَوہران ممدانی نے نیویارک سٹی کے میئر کا الیکشن واضح اکثریت سے جیت لیا۔ انہوں نے کہا کہ محنت کش عوام کی طاقت اب ان کے ہاتھ میں ہے اور وعدہ کیا کہ وہ شہر کو سب کے لیے مساوی اور قابلِ برداشت بنائیں گے۔