وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ سے اہم ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات، علاقائی اورعالمی امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال۔ صدر ٹرمپ نے دونوں رہنماؤں کوعظیم قراردے دیا۔ ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، امریکی نائب صدر اور سیکرٹری خارجہ کی بھی شرکت۔

Shehbaz Sharif and Asim Munir meet President Trump at the White House in a high-stakes diplomatic push focusing on US-Pakistan ties, regional security and leadership praise. — FILE
Shehbaz Sharif and Asim Munir meet President Trump at the White House in a high-stakes diplomatic push focusing on US-Pakistan ties, regional security and leadership praise. — FILE

واشنگٹن (تھرسڈے ٹائمز) — وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات، جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم آفس کے مطابق یہ اعلیٰ سطحی ملاقات خوشگوار اور پُراعتماد ماحول میں ہوئی۔ وزیراعظم کے ہمراہ چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور سیکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔

ملاقات سے قبل صدر ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ’’عظیم رہنما‘‘ قرار دیتے ہوئے پاکستان کی قیادت کے انداز کو سراہا اور کہا کہ دونوں رہنما ملک کو شاندار انداز میں آگے لے جا رہے ہیں۔∎

TT Staff Reporter

Breaking stories from The Thursday Times' in-house reporter.

اس ڈیسک کی مزید تحریریں

تھرسڈے ٹائمز، ہر صبح

دن کی اہم خبریں، رائے اور سب سے زیادہ پڑھی گئی تحریریں، ایک ای میل میں۔

کبھی بھی ایک کلک سے بند کریں۔

گفتگو

اس خبر پر رائے دی جا سکتی ہے۔ ہر تبصرہ شائع ہونے سے پہلے ایک ایڈیٹر پڑھتا ہے۔

ابھی کسی نے کچھ نہیں کہا۔ آپ پہلے ہوں۔