اسرائیل نے امریکا سے ایران کے خلاف جنگ میں شامل ہونے اور ایران کی جوہری و فوجی تنصیبات پر حملوں میں شریک ہونے کا مطالبہ کیا ہے تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ کا حصہ بننے سے انکار کر دیا ہے۔
انڈونیشیا چین سے جے 10 لڑاکا طیاروں کی خریداری پر غور کر رہا ہے جنہیں حالیہ پاک بھارت تصادم کے دوران پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف استعمال کیا گیا ہے۔
امری
حالیہ کشیدگی کے دوران بھارتی میڈیا جھوٹ اور افواہوں کا گڑھ بن گیا، عوامی رائے کو مسخ کیا گیا، جھوٹے دعوؤں کو ثابت کرنے کیلئے غزہ، سوڈان، فلاڈیلفیا اور ویڈیو گیمز تک کے مناظر کو نشر کیا گیا۔
بھارت کو حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان کے خلاف عالمی سطح پر وہ حمایت حاصل نہ ہو سکی جس کی وہ توقع کر رہا تھا، تجزیہ کاروں کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان جھڑپوں نے جنوبی ایشیاء میں طاقت کے توازن کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔
پاکستان نے بھارتی طیارے تباہ کیے ہیں بھارتی مسلح افواج کے چیف آف ڈیفینس سٹاف نے بلومبرگ ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے حالیہ پاک بھارت تصادم کے دوران پاکستان کے ہاتھوں بھارتی طیاروں کی تباہی کا اعتراف کر لیا۔