بھارتی میڈیا نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران جھوٹ کی یلغار کر دی، پاکستانی جوہری اڈے اور دو پاکستانی لڑاکا طیاروں کی تباہی اور کراچی بندرگاہ پر بمباری جیسی من گھڑت خبروں میں کوئی صداقت نہ تھی، کئی معروف ٹی وی چینلز نے تصدیق کے بغیر خبریں چلائیں، حتیٰ کہ کچھ میڈیا چینلز نے تو سراسر من گھڑت کہانیاں نشر کر دیں۔
بھارت کیلئے آپریشن سندور مہلک ناکامی میں بدل گیا۔ حالیہ پاک بھارت تناؤ میں بھارت کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔ پاکستان کے ہاتھوں بھارتی رافیل کی تباہی یورپی دفاعی منصوبوں کیلئے بھی تشویش کا باعث ہے۔
پاک بھارت کشیدگی نے بھارت کی کمزوریوں کو بےنقاب کر دیا۔ مودی کی پالیسیز ہندوتوا کے نظریات سے پھوٹتی ہیں جنہیں مودی نے بھارت کو ہندو ریاست بنانے کیلئے فروغ دیا۔ بھارت نے کوئی ثبوت فراہم کیے بغیر پہلگام واقعہ کا الزام پاکستان پر لگایا۔فرانسیسی اخبار ’’لے موند‘‘۔
پاکستان گزشتہ دو سالوں میں ایک معاشی معجزہ کر چکا ہے، ملکی معیشت کو اب کوئی خطرہ لاحق نہیں، افراطِ زر 40 فیصد سے صفر پر آ چکی ہے، بھارت کے ساتھ حالیہ مسلح کشیدگی بھی پاکستان کو معاشی طور پر پٹری سے نہیں اتار سکی۔
بھارت نے جنگی بیڑا شمالی بحیرہ عرب میں کراچی کی بندرگاہ کی جانب روانہ کردیا ہے۔ بھارت کے اس اقدام سے دونوں جوہری طاقتوں کے درمیان شدید تصادم کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے، جبکہ پاکستان نے بھارتی حملوں کا جواب "اپنے منتخب کردہ وقت، طریقے اور مقام" پر دینے کا اعلان کیا ہے۔