Breaking news from The Thursday Times' newsdesk.
Stories from TT Newsdesk
متحدہ عرب امارات نے ایک ارب ڈالرز سٹیٹ بینک میں جمع کروا دیئے۔
متحدہ عرب امارات کی جانب سے ایک ارب ڈالرز موصول ہو گئے ہیں جو کہ متحدہ عرب امارات نے سٹیٹ بینک آف پاکستان میں ڈیپازٹ کروائے ہیں۔
عمران خان 9 مئی کے حملوں کا سرغنہ ہے، اس کا کھیل اب ختم ہو چکا، مریم نواز شریف
9 مئی کو جو کچھ ہوا وہ اچانک نہیں ہوا بلکہ اس کی منصوبہ بندی زمان پارک میں ہوئی اور اس سب کے پیچھے ملک دشمن قوتوں کا ایجنٹ اور توشہ خانہ چور عمران خان تھا۔ پاکستان کے بدترین دشمن بھی پاکستان پر ایسے حملے نہیں کر سکے جو عمران خان نے 9 مئی کو کروائے، جو پاکستان کے بدترین دشمن نہ کر سکے وہ عمران خان نے کر دکھایا۔
عمران خان کی میڈیکل رپورٹ جاری: گولی کا زخم موجود نہیں، شراب اور کوکین کے استعمال کا انکشاف
عمران خان کا یورین ٹیسٹ بھی لیا گیا تھا جس کی رپورٹ کے مطابق شراب اور کوکین کے وافر مقدار میں استعمال ہونے کے شواہد ملے ہیں جبکہ میڈیکل رپورٹ کے مطابق عمران خان کی ذہنی حالت بھی نارمل انسان جیسی نہیں اور اسی لیے ان کی حرکات و سکنات میڈیکلی طور پر ایک فٹ انسان جیسی نہیں ہیں۔
ملٹری کورٹس یا بیرون ملک روانگی، عمران خان کیلئے دو راستے؟
ذرائع کے مطابق تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کو 9 اور 10 مئی کے ریاست مخالف احتجاج اور بدترین جلاؤ گھیراؤ کے بعد مقتدر قوتوں کے جانب سے دو راستوں میں سے کسی ایک کے انتخاب کے پیغامات بھجوائے جا رہے ہیں۔
ثاقب نثار صدر پاکستان بننا چاہتے ہیں، جسٹس شوکت صدیقی
ثاقب نثار کی شخصیت ایسی ہے کہ وہ بغیر مفاد کسی بھی قسم کی عمل میں شریک نہیں ہوتے اور ان کا سارا عدالتی کیریئر ایسا ہی ہے۔ اس وقت جو آئینی غیر آئینی، قانونی یا غیر قانونی جو سرگرمیاں جاری ہیں ان سب کا مقصد وہی وعدہ ہے جو عمران خان کی جانب سے اُن سے کیا گیا ہے۔