پاکستان اسٹاک ایکسچینج ہنڈرڈ انڈیکس میں تیزی کا رحجان جاری ہے اور آج 400 پوانٹس اضافہ کیساتھ ہنڈرڈ انڈکس 21 ماہ بعد 47000 پوائنٹس کی نفسیاتی حد کراس کرگیا۔
آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ ہونے کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا عمل جاری ہے اور معاہدے کے بعد اب تک سٹاک مارکیٹ میں پانچ ہزار سات سو سے زائد پوانٹس کا اضافہ ہوچکا ہے۔
اسٹاک مارکیٹ میں آٹو موبائیل اسمبلنگ، کیمیکل، سیمنٹ، تیل اور گیس تلاش کرنے والی کمپنیز اور کمرشل بینکوں کے حصص میں بھاری خریداری دیکھی جارہی ہے۔
ماہرین کیمطابق مارکیٹ میں مثبت جذبات دیکھنے میں آرہے ہیں اور مارکیٹ میں مزید اضافے کی توقع ہے۔