پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رحجان جاری، 100 انڈکس سے 600 زائد پوانٹس اضافہ کیساتھ 86,700 پوانٹس کی سطح عبور کرگیا ہے۔ اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کی وجہ سرمایہ کاروں کا بڑھتا ہوا اعتماد اور معیشت میں استحکام ہے۔
پاکستان میں مہنگائی میں نمایاں کمی اور معیشت بہتری کی راہ پر گامزن ہے۔ حکومتی معاشی اصلاحات اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں کی معاونت سے مالیاتی استحکام پیدا ہو رہا ہے، جبکہ ڈالر کے ذخائر اور سرمایہ کاری میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ یہ عوامل ملکی معیشت کی بحالی اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
An Iranian strike tied to the Jubail petrochemical complex has sharpened fears of a wider regional rupture, deepened pressure on Saudi Arabia to respond, and cast fresh doubt over a fragile diplomatic track in which Pakistan has emerged as a key intermediary.
At a moment when Asia has been pulled towards confrontation and uncertainty, Ishaq Dar has helped place Pakistan at the centre of the diplomatic effort for peace. In the past month, his steady, coalition-building approach has turned Islamabad into a credible channel for dialogue, resulting in the Islamabad Accords.
امریکا ایران موجودہ مذاکرات میں پاکستان واحد مواصلاتی چینل کے طور پر کام کر رہا ہے۔ اسلام آباد نے فوری جنگ بندی کیلئے دو مراحل پر مشتمل فریم ورک تیار کر لیا جو فریقین کے سامنے پیش کیا جا چکا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر رات بھر امریکی نائب صدر، سٹیو وِٹکوف اور ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کے ساتھ رابطے میں رہے۔
پاکستان، ترکیہ اور مصر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کیلئے ڈیڈ لائن میں توسیع اور فریقین کے درمیان براہِ راست ملاقات کی راہ ہموار کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ امریکی صدر نے منگل تک معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں دھمکی دی ہے کہ وہ ایران کے پاور پلانٹس اور پُلوں کو اڑا دیں گے۔
پاکستانی دفتر خارجہ کیمطابق متحدہ عرب امارات کے ساتھ معمول کے مالی معاملات سے متعلق سیاسی و سفارتی تناؤ جیسے تبصرے گمراہ کُن ہیں۔ پاکستان اور یو اے ای کے تعلقات دیرینہ، برادرانہ اور ہمہ جہت شراکت داری پر مبنی ہیں۔ یو اے ای نے ہمیشہ پاکستان کے معاشی استحکام و خوشحالی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔