Latest stories about Chief Minister Punjab
مخالفین کے پاس گالم گلوچ کے سوا کچھ نہیں، ان کی توجہ عزتیں اچھالنے پر مرکوز ہے، مریم نواز
مخالفین کے پاس گالم گلوچ کے سوا کچھ نہیں، ان کی توجہ دوسروں کی عزتیں اچھالنے پر ہے، دوسرے صوبوں میں جلسہ اور جلاؤ گھیراؤ آسان مگر اپنا کام کرنا مشکل ہے، اگر پنجاب میں آ کر کوئی قانون توڑے گا تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
پنجاب حکومت کی جانب سے بجلی کے بلوں میں عوام کے لیے بڑی ریلیف
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور نواز شریف کے اعلان کے مطابق عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف ملنا شروع ہوگیا ہے جس کا مقصد عوام پر معاشی دباو کم کرنا ہے۔ اس ریلیف کے لیے پنجاب حکومت نے 45 ارب روپے مختص کیے ہیں۔
پنجاب عوام کی خدمت میں لیڈ کر رہا ہے، پنجاب کو دیکھ کر لوگوں کی دوڑیں لگ گئی ہیں، مریم نواز
وزیرِ اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف نے ’’اپنا گھر اپنی چھت‘‘ منصوبہ کا افتتاح کر دیا۔ اپنی چھت اور اپنا گھر سب سے بڑی نعمت ہیں، لوگ گھر بنانے کیلئے تمام عمر محنت کرتے ہیں، پنجاب ہر کام میں آگے ہے، ہمیں دیکھ کر لوگوں کی دوڑیں لگ گئی ہیں۔
پوزیشن ہولڈر طلباء کو سراہتی ہوں، آپ ہمارے سروں کا تاج ہیں، مریم نواز
پوزیشن ہولڈر طلباء ہمارے سروں کا تاج ہیں، آپ نے والدین اور اساتذہ کا نام روشن کیا، ہم نے بچوں کے ہاتھوں میں پیٹرول بم اور کیلوں والے ڈنڈے نہیں دینے، ہم تعلیم کے شعبہ میں بڑی اصلاحات لا رہے ہیں، آج بچوں کو گارڈ آف آنر ملتے دیکھا تو آنکھیں نم ہو گئیں۔
بالآخر 9 مئی کے منصوبہ ساز نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا، مریم نواز شریف
بالآخر 9 مئی کے منصوبہ ساز نے اعتراف کر لیا ہے۔ زمان پارک دہشتگردی کا ہیڈکوارٹر بنا رہا۔ چار ماہ تک جعلی پلستر باندھ کر منصوبہ بندی کی گئی۔ اگر احتجاج پُرامن تھا تو 200 سے زائد فوجی تنصیبات پر حملے کیوں ہوئے؟ اسی گروہ نے پارلیمنٹ، وزیراعظم ہاؤس اور پی ٹی وی پر بھی حملے کیے تھے۔
تازہ خبریں
میں کل ساری رات کے پی ہاؤس اسلام آباد میں تھا، مرتے دم تک جنگ لڑتے رہیں گے۔ علی امین گنڈا پور
کل ساری رات کے پی ہاؤس اسلام آباد میں تھا، اسلام آباد پولیس نے چار چھاپے مارے مگر میں نہ ملا، بُرے وقت میں چھوڑنے والا بزدل ہے، عمران خان قوم کی جنگ لڑ رہے ہیں، ہم مرتے دم تک جنگ لڑتے رہیں گے، گرفتار کرنا ہے تو کرلو۔
علی امین گنڈاپور نے ڈگی میں فرار ہو کر خیبرپختونخوا کی ناک کٹوا دی، فیصل کریم کنڈی
علی امین گنڈا پور گاڑی کی ڈگی میں بیٹھ کر فرار ہو گئے اور خیبرپختونخوا کی ناک کٹوا دی، پی ٹی آئی کا ایجنڈا ملک دشمنی کا ہے، یہ لوگ اپنے جلوسوں میں دہشتگردوں کو ساتھ لاتے ہیں، خیبرپختونخوا میں صرف کرپشن ہو رہی ہے۔
اسلام آباد پر حملہ کرنیوالوں میں افغان شہری اور پختونخواہ پولیس کے اراکین شامل ہیں، محسن نقوی
گرفتار ہونے والوں میں 120 افغانی شہری اور خیبرپختونخوا کے 11 پولیس اہلکار شامل ہیں، پولیس نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پتھراؤ کا مقابلہ کیا، اسلام آباد پر دھاوا بولنے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور بلاتفریق کارروائی ہو گی۔
تحریک انصاف شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس سبوتاژ کرنا چاہتی ہے، وزیر داخلہ محسن نقوی
تحریک انصاف شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس سبوتاژ کرنا چاہتی ہے لیکن ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے، وزیرِ اعلٰی خیبرپختونخوا کے قافلے سے پولیس پر حملہ کیا گیا، پی ٹی ائی احتجاج سے 120 افغان شہری پکڑے گئے ہیں، دھاوا بولنے والوں کو اس کی قیمت چکانا پڑے گی۔
نواز شریف کے خلاف پاناما کیس میں عدالتی فیصلہ غلط تھا، سابق چیف جسٹس انور ظہیر جمالی
سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف پاناما کیس کا فیصلہ غلط تھا، گاڈ فادر والی کہانی کا کیس سے کوئی تعلق نہ تھا، اقامہ کا پٹیشن میں کہیں ذکر نہیں تھا، تنخواہ کی بنیاد پر دیئے گئے فیصلہ کا کوئی جواز نہ تھا، کیس میں بیان کیے گئے الزامات ثابت نہ ہو سکے تھے۔