Latest stories about Ministry of Energy (Petroleum Division)
وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کا اعلان کر دیا
وفاقی وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 4 روپے 53 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 8 روپے 14 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔
عمران خان حکومت نے پاکستان کو سیاسی تنہائی اور خطرناک توانائی بحران کی جانب دھکیل دیا: امریکی جریدہ بلوم برگ
عمران خان دورِ حکومت میں پاکستان بین الاقوامی سیاسی تنہائی کا شکار ہوکر ڈیفالٹ کے دہانے پر پہنچ گیا جس کی وجہ سے ملک کو سنگین توانائی بحران کا سامنا کرنا پڑا۔ اس سے قبل مسلم لیگ ن کی حکومت پاکستان میں توانائی اورلوڈشیڈنگ کے بحران پر قابوپا چکی تھی۔
تازہ خبریں
تحریکِ انصاف نے حکومت کے ساتھ مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کر دیا
عمران خان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات ختم کرنے کا کہہ دیا ہے، جوڈیشل کمیشن کا اعلان نہ ہونے کی صورت میں مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکتے، تحریکِ انصاف کو کسی بیرونی مدد کا انتظار نہیں ہے، عمران خان اپنا مقدمہ پاکستانی عدالتوں میں ہی لڑیں گے۔
سعودی عرب پاکستان کے 9 ارب ڈالرز ریکوڈک منصوبے میں حصص خریدنے کیلئے تیار، امریکی جریدہ فنانشل ٹائمز
سعودی عرب کے انویسٹمنٹ مائننگ فنڈ نے پاکستان کے 9 ارب ڈالرز کے ریکوڈک منصوبے میں 10 سے 20 فیصد حصص خریدنے کی تیاری کر لی ہے۔ ریکوڈک منصوبہ تکمیل پر سالانہ 4 لاکھ ٹن تانبا اور 5 لاکھ اونس سونا فراہم کرے گا جو پاکستان کی معیشت کیلئے بہت بڑا سہارا ہو گا۔
اقلیتوں کے خلاف کوئی سازش کرے گا تو اس کا پوری قوت سے راستہ روکوں گی، مریم نواز شریف
اقلیتیں میرے سر کا تاج ہیں اور اتنی ہی پاکستانی ہیں جتنے ہم سب ہیں۔ اقلیتوں کا تحفظ میری ذمہ داری اور میرا فرض ہے۔ اقلیتوں کے خلاف کوئی سازش کرے گا تو اس کا پوری قوت سے راستہ روکوں گی۔ اقلیتوں نے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔
ملک ریاض مفرور اشتہاری ہے، نیب ملک ریاض کو واپس لانے کیلئے اقدامات کر رہا ہے، عطاء اللّٰہ تارڑ
ملک ریاض اور انکے بیٹے کے خلاف غیرقانونی ہاؤسنگ سکیمز، زمینوں پر ناجائز قبضوں، کرپشن اور فراڈ کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔ ملک ریاض مفرور اشتہاری ہے، نیب ملک ریاض کو واپس لانے کیلئے اقدامات کر رہا ہے۔ کرپشن اور رشوت کا جواب دیں، مذہب کارڈ استعمال نہ کریں۔
غزہ کی تعمیرِ نو کیلئے پاکستان سے جو بھی ہو سکا وہ کرے گا، وزیراعظم شہباز شریف
غزہ کی تعمیرِ نو کیلئے پاکستان سے جو بھی ہو سکا وہ کرے گا۔ گوادر ایئر پورٹ ترقی و خوشحالی میں سنگِ میل ہے، چین جیسے دوست کی قدر کرنی چاہیے۔ ہم شہداء کا قرض نہیں اتار سکتے، ان قربانیوں کی جتنی بھی تعظیم کی جائے کم ہے۔