میں نے عمران خان کی طرح القادر ٹرسٹ جیسا کوئی 460 ارب کا ڈاکہ نہیں مارا تھا، آج ثاقب نثار کا فیصلہ ردی کی ٹوکری میں چلا گیا، چار پانچ لوگوں نے پاکستان سے خوشحالی چھین لی، عمران خان ظہیر الاسلام جیسے جرنیلوں کی بنائی ہوئی تیسری قوت تھے۔
سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف پاکستان مسلم لیگ (ن) کے بلامقابلہ صدر منتخب ہو گئے، ان کے مقابل کسی نے بھی جماعت کی صدارت کے امیدوار کے طور پر کاغذاتِ نامزدگی جمع نہیں کرائے، میاں نواز شریف چوتھی بار جماعت کے صدر منتخب ہوئے ہیں۔
جج اطہر من اللّٰہ نے مجھے پراکسی کہا، ایک جج کیسے یہ جرأت کر سکتا ہے کہ وہ سینیٹر کو پراکسی کہے؟ جج نے ایوان کی توہین کی ہے، میں سینیٹ سے اطہر من اللّٰہ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتا ہوں، سینیٹر فیصل واوڈا۔
وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف نے پاکستان کے پہلے انفارمیشن ٹیکنالوجی منصوبے ’’نواز شریف آئی ٹی سٹی‘‘ کا افتتاح کر دیا۔ آئی ٹی سٹی کا نام نواز شریف کے نام پر رکھا گیا ہے کیونکہ نواز شریف ہی جدید پاکستان کے بانی ہیں۔
ہماری حکومت کا تختہ نہ الٹایا جاتا تو آج ہم ایشیاء سمیت پوری دنیا میں سب سے آگے ہوتے، تین بندوں نے 25 کروڑ عوام کے منتخب وزیراعظم کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نکال دیا، پھر ایک ایسا بندہ لایا گیا جس نے ملک میں تباہی مچا دی۔
Pakistan says the United States and Iran have expressed confidence in its role as a potential facilitator for talks, with Islamabad saying it would be honoured to host negotiations in the coming days.
امریکا و ایران دونوں نے ممکنہ مذاکرات میں سہولت کاری کیلئے پاکستان پر اعتماد ظاہر کیا ہے۔ پاکستان آئندہ چند روز میں ممکنہ مذاکرات میں میزبانی و سہولتکاری کو اپنے لیے اعزاز سمجھتا ہے۔ سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزراءِ خارجہ کا شکر گزار ہوں جنہوں نے خطہ میں امن کیلئے پاکستانی کوششوں کی بھرپور حمایت اور تائید کی۔
امریکا ایران کو مذاکراتی عمل تک لانے والا پاکستان سفارتی محاذ پر غیر معمولی اہمیت حاصل کر رہا ہے جس میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کردار نمایاں ہے۔ پاکستان خطہ کے توازن پر اثرانداز ہوتے ہوئے واشنگٹن، تہران، ریاض اور انقرہ کے درمیان پُل کا کردار ادا کر رہا ہے۔
Pakistan is preparing to host the foreign ministers of Saudi Arabia, Turkey and Egypt for bilateral meetings and a four-country diplomatic session in Islamabad that is expected to conclude with a joint communiqué and possibly a meeting with Prime Minister Shehbaz Sharif.
مصر اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ اتوار کی صبح، سعودی وزیرِ خارجہ سہ پہر پاکستان پہنچیں گے۔ شام کو چاروں وزرائے خارجہ کی اہم ملاقات ہو گی جبکہ عشائیہ کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔