پاکستان نے انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے فوجی عدالتوں کی قانونی حیثیت کا دفاع کیا ہے۔ پاکستان نے عالمی انسانی حقوق کے بیانیے میں مقصدیت زور دیتے ہوئے عالمی برادری سے دوہرے معیارات سے گریز کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔
پاکستان نے افغانستان کے اندر سرحدی علاقوں میں انٹیلیجنس معلومات کی بناء پر انسدادِ دہشتگردی آپریشنز کیے ہیں جس کا اہم ترین ہدف حافظ گل بہادر گروپ سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد تھے جو تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ساتھ مل کر پاکستان کے اندر متعدد دہشتگرد حملوں کے ذمہ دار ہیں۔
انڈیا پاکستان کے اندر ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث ہے، بھارتی ایجنٹس اشوک کمار اور یوگیش کمار نے پاکستان میں شہریوں کو قتل کرایا، پاکستان کے پاس اس حوالہ سے مصدقہ شواہد موجود ہیں۔
پاکستانی سرزمین پر ایرانی حملہ ناقابلِ قبول، پاکستان غیر قانونی اقدام کا جواب دینے کا مکمل حق رکھتا ہے، نتائج کی ذمہ داری ایران پر عائد ہو گی، ایرانی سفیر کو پاکستان آنے سے روک دیا، پاکستانی سفیر کو بھی ایران سے واپس بلا لیا۔
Chery has launched its all-electric hatchback in Pakistan at Rs5,554,000, with a 42.7 kWh battery, a claimed 400 km NEDC range and a home charger worth Rs100,000 included in the introductory offer.
پاکستان کسی بھی جارحیت کے خلاف سعودی عرب کے دفاع کیلئے کسی بھی حد تک جائے گا۔ پاکستان عملی و سفارتی طور پر سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے۔ سعودی عرب کی سلامتی اور مکہ و مدینہ کے تحفظ کیلئے پاکستانی عزم غیر مشروط ہے۔ احمد شریف چوہدری
سعودی فضائی دفاع نے مکہ مکرمہ کے جنوب میں حوثی باغیوں کا ڈرون مقدس شہر کی ممنوعہ فضائی حدود میں داخل ہونے سے پہلے تباہ کر دیا۔ عسکری اتحاد کے مطابق یہ مکہ پر حملے کی حوثیوں کی دوسری کوشش تھی۔ مکہ اور مقدس مقامات کی سلامتی کو ”ریڈ لائن“ قرار دے دیا گیا۔