احتساب عدالت نے ملک ریاض اور فرح گوگی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے

احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈز کرپشن کیس میں ملک ریاض، احمد علی ریاض، فرح گوگی، شہزاد اکبر، زلفی بخاری اور ضیاء المصطفیٰ نسیم کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

Join the conversation

Translating from the Urdu… 0 of 2 Read the original

A file photo is shown of Bahria Town chair Malik Riaz. — FILE/THE THURSDAY TIMES
A file photo is shown of Bahria Town chair Malik Riaz. — FILE/THE THURSDAY TIMES

اسلام آباد (تھرسڈے ٹائمز) — احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈز کرپشن کیس میں پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض، ان کے بیٹے احمد علی ریاض، تحریکِ انصاف کے راہنماؤں شہزاد اکبر، ضیاء المصطفیٰ نسیم، زلفی بخاری اور فرح گوگی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔

احتساب عدالت کی جانب سے 190 ملین پاؤنڈز کرپشن کیس میں آج کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق سپرنٹینڈنٹ اڈیالہ جیل کو آئندہ سماعت پر تحریکِ انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان کو بھی احتساب عدالت میں پیش کرنے کا کہا گیا ہے۔

سابق چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان پہلے ہی القادر ٹرسٹ کرپشن کیس میں قید ہیں جبکہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی 6 دسمبر تک عبوری ضمانت پر ہیں۔

وزارتِ قانون کے نوٹیفکیشن کے مطابق 190 ملین پاؤنڈز کرپشن کیس کا ٹرائل اڈیالہ جیل راولپنڈی میں کیا جائے گا جبکہ آئندہ سماعت 6 دسمبر کو ہو گی۔

TT News Desk

News from The Thursday Times' news desk.

More from this desk

The Thursday Times, every morning

The day’s stories that matter, the argument, and what readers read most, in one email before work.

Free. One click to stop, any time.

The conversation

Comments are open on this story. An editor reads every one before it appears.

No one has said anything yet. Be the first.

Published by Thursday Media International thursday.media