شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کے خلاف درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد ہائی کورٹ کے سابق سینیئر جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کے خلاف درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ سماعت کرے گا۔

Join the conversation

Translating from the Urdu… 0 of 2 Read the original

A combined file photo is shown of Chief Justice of Pakistan Qazi Faez Isa (L) and former Islamabad High Court senior justice Shaukat Aziz Siddiqui. — FILE/THE THURSDAY TIMES
A combined file photo is shown of Chief Justice of Pakistan Qazi Faez Isa (L) and former Islamabad High Court senior justice Shaukat Aziz Siddiqui. — FILE/THE THURSDAY TIMES

اسلام آباد (تھرسڈے ٹائمز) — اسلام آباد ہائی کورٹ کے سابق جج شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہے، سپریم کورٹ آف پاکستان کا 5 رکنی لارجر بینچ جج شوکت عزیز صدیقی کی درخواست پر 14 دسمبر کو سماعت کرے گا۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں شوکت عزیز صدیقی کی درخواست پر سماعت کرنے والے 5 رکنی لارجر بینچ میں جسٹس امین الدین، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس عرفان سعادت خان شامل ہیں۔

یاد رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے سینئر جج شوکت عزیز صدیقی نے 21 جولائی 2018 کو راولپنڈی بار میں خطاب کے دوران حساس اداروں پر سابق وزیراعظم نواز شریف کی مخالفت اور عدالتی کام میں مداخلت کا الزام عائد کیا تھا جس کے بعد انہیں 11 اکتوبر 2018 کو عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے سابق جج شوکت عزیز صدیقی نے عہدے سے ہٹائے جانے کے سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل بھی دائر کر رکھی تھی۔∎

TT Staff Reporter

Breaking stories from The Thursday Times' in-house reporter.

More from this desk

The Thursday Times, every morning

The day’s stories that matter, the argument, and what readers read most, in one email before work.

Free. One click to stop, any time.

The conversation

Comments are open on this story. An editor reads every one before it appears.

No one has said anything yet. Be the first.

The Thursday Times is published by Thursday Media International