عید سے قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی

وزیراعظم شہباز شریف نے عید پر پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 20 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 33 پیسے کمی کا اعلان کیا ہے۔ نئی قیمتیں آج رات 12 بجے سے نافذ ہوں گی۔ حکومت نے یکم جون کو بھی قیمتیں کم کی تھیں، جس سے عوام کو مجموعی طور پر 35 روپے کا ریلیف ملا ہے۔

Translating from the Urdu… 0 of 2 Read the original

A file photo is shown of a petrol pump. — FILE/THE THURSDAY TIMES
A file photo is shown of a petrol pump. — FILE/THE THURSDAY TIMES

راولپنڈی (تھرسڈے ٹائمز) — وزیراعظم شہباز شریف نے بڑی عید پر عوام کے لیے بڑی خوشخبری کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی۔ وزارت خزانہ نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا   نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اس سے قبل آج صنعتوں کیلئے بجلی کی قیمت میں دس روپے سے زائد کی کمی کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 20 پیسے فی لیٹر کی کمی کے بعد نئی قیمت 258 روپے 16 پیسے فی لیٹر ہوگی۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 33 پیسے فی لیٹر کی کمی کے بعد نئی قیمت 267 روپے 89 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔ یکم جون کو حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 74 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 86 پیسے فی لیٹر کمی کی تھی، اب تک پیٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر 35 روپے کا ریلیف عوام کو دیا جا چکا ہے۔

TT Staff Reporter

Breaking stories from The Thursday Times' in-house reporter.

More from this desk

The Thursday Times, every morning

The day’s stories that matter, the argument, and what readers read most, in one email before work.

Free. One click to stop, any time.

The conversation

Comments are open on this story. An editor reads every one before it appears.

No one has said anything yet. Be the first.