راولپنڈی (تھرسڈے ٹائمز) — وزیراعظم شہباز شریف نے بڑی عید پر عوام کے لیے بڑی خوشخبری کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی۔ وزارت خزانہ نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اس سے قبل آج صنعتوں کیلئے بجلی کی قیمت میں دس روپے سے زائد کی کمی کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔
پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 20 پیسے فی لیٹر کی کمی کے بعد نئی قیمت 258 روپے 16 پیسے فی لیٹر ہوگی۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 33 پیسے فی لیٹر کی کمی کے بعد نئی قیمت 267 روپے 89 پیسے فی لیٹر ہوگی۔
نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔ یکم جون کو حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 74 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 86 پیسے فی لیٹر کمی کی تھی، اب تک پیٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر 35 روپے کا ریلیف عوام کو دیا جا چکا ہے۔