حکومت نے دیوالیہ ہوتی ہوئی معیشت کو بچا لیا ہے، عمران خان

حکومت نے دیوالیہ ہوتی ہوئی معیشت کو سنبھال لیا ہے، معیشت مستحکم ہونے سے دیوالیہ ہونے سے بچ گئی ہے لیکن ترقی نہیں ہوئی۔

راولپنڈی (تھرسڈے ٹائمز) — بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت نے دیوالیہ ہوتی ہوئی معیشت کو بچا لیا ہے۔

اڈیالہ جیل میں قید بانیٔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ملکی معیشت کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ تسلیم کرتے ہیں کہ حکومت نے معیشت کو استحکام دیا ہے، تو عمران خان نے جواب دیا کہ معیشت مستحکم ہونے سے دیوالیہ ہونے سے بچ گئی ہے لیکن ترقی نہیں ہوئی۔

The latest stories from The Thursday Times, straight to your inbox.

Thursday PULSE™

error: