Pakistan has shot down a Rafale jet, French intelligence confirms to CNN

A senior French intelligence official has told the American news channel CNN that "Pakistan has shot down a Rafale fighter jet" that was being used by the Indian Air Force. It would be the first time a modern French-made warplane has been destroyed in war.

Translating from the Urdu… 1 of 2 Read the original

Pakistan reports shooting down Indian Rafale jet; French intelligence confirms aircraft loss. — MICHAEL MCCALL FOR THE THURSDAY TIMES
Pakistan reports shooting down Indian Rafale jet; French intelligence confirms aircraft loss. — MICHAEL MCCALL FOR THE THURSDAY TIMES

نیویارک (تھرسڈے ٹائمز) — امریکی نیوز چینل سی این این کیمطابق ایک اعلیٰ فرانسیسی انٹیلی جنس اہلکار نے سی این این کو بتایا ہے کہ ’’پاکستان نے ایک رافیل لڑاکا طیارہ مار گرایا ہے‘‘ جو بھارتی فضائیہ کے زیرِ استعمال تھا۔ یہ پہلا موقع ہوگا کہ ایک فرانسیسی ساختہ جدید جنگی طیارہ جنگ میں تباہ ہوا ہو۔

پاکستان کا دعویٰ: پانچ بھارتی طیارے مار گرائے گئے

پاکستانی حکام نے اس سے قبل دعویٰ کیا کہ بھارتی حملوں کے جواب میں انہوں نے پانچ بھارتی لڑاکا طیارے مار گرائے ہیں، جن میں تین رافیل طیارے بھی شامل ہیں۔ بھارتی حکام کی طرف سے اس بیان پر تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

فرانسیسی حکام کی تصدیق کی کوشش

CNN کی رپورٹر ساسکیا واندورن کے مطابق، فرانسیسی حکام اس وقت اس امکان کا جائزہ لے رہے ہیں کہ آیا پاکستان نے صرف ایک نہیں بلکہ ایک سے زیادہ رافیل طیارے مار گرائے ہیں۔
سی این این کو بتایا گیا کہ “فرانسیسی حکام اس بات کی تفتیش کر رہے ہیں کہ آیا مزید رافیل طیارے بھی گرائے گئے ہیں یا نہیں۔”

جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد

بھارتی زیرِ انتظام کشمیر میں گرنے والے ایک طیارے کے ملبے کی تصاویر سامنے آئی ہیں جن پر ایک فرانسیسی کمپنی کا لیبل واضح طور پر موجود ہے۔ تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ فی الحال یہ ثابت نہیں کیا جا سکتا کہ یہ حصہ رافیل طیارے ہی کا ہے یا نہیں۔

ڈاسو ایوی ایشن کی خاموشی

فرانس کی طیارہ ساز کمپنی ڈاسو ایوی ایشن جو رافیل تیار کرتی ہے، نے سی این این  کی جانب سے کیے گئے کسی بھی تبصرے یا جواب کی درخواست کا کوئی جواب نہیں دیا ہے۔

رافیل طیارے کی تفصیلات

رافیل ایک جدید، دس ٹن وزنی، جڑواں انجنوں والا ملٹی رول فائٹر جیٹ ہے جو فضائی جنگ اور زمینی اہداف دونوں کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ اس میں 30 ملی میٹر کینن، ایئر ٹو ایئر میزائل، لیزر گائیڈڈ بم، اور کروز میزائل  جیسے مہلک ہتھیار شامل ہوتے ہیں۔ اس حالیہ تصادم سے قبل بھارت کے پاس ڈاسو ایوی ایشن سے خریدے گئے 36 رافیل طیارے موجود تھے، جو کہ فرانس سے کیے گئے ایک بڑے دفاعی معاہدے کا حصہ تھے۔

TT Staff Reporter

Breaking stories from The Thursday Times' in-house reporter.

More from this desk

The Thursday Times, every morning

The day’s stories that matter, the argument, and what readers read most, in one email before work.

Free. One click to stop, any time.

The conversation

Comments are open on this story. An editor reads every one before it appears.

No one has said anything yet. Be the first.