پاکستان باصلاحیت لوگوں کا ملک ہے، تجارت کا فوراً آغاز ہونا چاہئے

پاکستان ایک باصلاحیت قوم ہے جو اعلیٰ معیار کی اشیاء تیار کرتی ہے، ہم پاکستان کو نظر انداز نہیں کرسکتے۔ میں نے اپنی ٹیم کو ہدایت دی ہے کہ وہ پاکستان سے رابطہ اور فوراً تجارت کا آغاز کریں۔ امید ہے پاک بھارت معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہو جائے گا۔ اگر پرامن طریقے سے نہ ہوا تو پھر سختی سے نمٹا جائے گا۔

واشنگٹن (تھرسڈے ٹائمز) — سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نہایت باصلاحیت لوگوں کا ملک ہے، جو اعلیٰ معیار کی اشیاء تیار کرتا ہے، مگر امریکہ اور پاکستان کے درمیان تجارتی تعلقات اپنی پوری استعداد تک نہیں پہنچے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی ٹیم کو ہدایت دی ہے کہ وہ فوری طور پر پاکستان سے رابطہ کریں اور تجارت کا آغاز کریں۔

 ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا پاکستان کے ساتھ ہماری زبردست بات چیت ہوئی ہے۔ ہم پاکستان کو نظر انداز نہیں کر سکتے۔ میرا پاکستان سے دیرینہ اور بہترین تعلق ہے۔

انہوں نے جنوبی ایشیا میں قیام امن کے حوالے سے بھی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی اور ایک بڑے بحران کا پرامن خاتمہ ہماری ایک بڑی سفارتی کامیابی ہے، جس پر انہیں فخر ہے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہمیں پوری امید ہے کہ موجودہ صورتحال بھی خوش اسلوبی سے حل ہو جائے گی۔ تاہم اگر پرامن راستہ نہ نکلا تو سخت اقدامات سے بھی گریز نہیں کیا جائے گا۔

LEAVE A COMMENT

Please enter your comment!
Please enter your name here
This site is protected by reCAPTCHA and the Google Privacy Policy and Terms of Service apply.

The reCAPTCHA verification period has expired. Please reload the page.

خبریں

The latest stories from The Thursday Times, straight to your inbox.

Thursday PULSE™

More from The Thursday Times

error: