بنگلہ دیش نے بھارت کے ساتھ 21 ملین ڈالر کا دفاعی معاہدہ منسوخ کر دیا

بنگلہ دیش نے بھارت کے ساتھ 21 ملین ڈالر مالیت کا دفاعی معاہدہ منسوخ کر دیا، جو ایک جدید سمندری ٹگ بوٹ کی تیاری سے متعلق تھا۔ یہ فیصلہ دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی کشیدگی اور سفارتی تناؤ کے تناظر میں سامنے آیا ہے

ڈھاکہ (تھرسڈے ٹائمز) — دو طرفہ تعلقات میں گہری ہوتی کشیدگی کے پس منظر میں، بنگلہ دیش نے بھارت کے دفاعی بحری جہاز ساز ادارے “گارڈن ریچ شپ بلڈنگ اینڈ انجینئرز ” کے ساتھ کیا گیا 2 کروڑ 10 لاکھ ڈالر (تقریباً 180 کروڑ بھارتی روپے) مالیت کا معاہدہ اچانک منسوخ کر دیا ہے۔ اس پیش رفت کی تصدیق ہندوستان ٹائمز اور ٹائمز آف انڈیا نے اپنی حالیہ رپورٹس میں کی ہے۔

یہ معاہدہ گزشتہ سال جولائی میں طے پایا تھا، جس کے تحت کولکتہ میں قائم  کو 800 ٹن وزنی جدید سمندری ٹگ بوٹ کی تیاری، ڈیزائننگ اور 24 ماہ میں حوالگی کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔ یہ جہاز 61 میٹر طویل ہونا تھا اور مکمل بوجھ کے ساتھ کم از کم 13 ناٹ کی رفتار سے چلنے کی صلاحیت رکھتا تھا۔ معاہدے پر دستخط بنگلہ دیش نیوی کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ڈیفنس پرچیزز اور  کے نمائندوں کے درمیان ڈھاکہ میں ہوئے تھے۔

یہ سودا بھارت کی طرف سے بنگلہ دیش کو دی گئی 500 ملین ڈالر کی دفاعی لائن آف کریڈٹ کے تحت ہونے والا پہلا بڑا معاہدہ تھا، جسے 2023 میں فعال کیا گیا۔ معاہدے کے وقت بھارتی نیوی کے سربراہ ایڈمرل دنیش کے تریپاتھی بھی چار روزہ دورے پر ڈھاکہ میں موجود تھے، جن کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دفاعی روابط کو مضبوط بنانا تھا۔

معاہدے کی اچانک منسوخی کو دفاعی و سفارتی حلقوں میں جنوبی ایشیا کے بدلتے ہوئے توازن اور بنگلہ دیش کی طرف سے نئی دہلی کے ساتھ فاصلے بڑھانے کے اشارے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ مبصرین کے مطابق یہ فیصلہ نہ صرف تکنیکی تعاون کو متاثر کرے گا بلکہ بھارت کے اسٹریٹجک رسوخ کے لیے بھی ایک سنجیدہ دھچکا ہے۔

LEAVE A COMMENT

Please enter your comment!
Please enter your name here
This site is protected by reCAPTCHA and the Google Privacy Policy and Terms of Service apply.

The reCAPTCHA verification period has expired. Please reload the page.

خبریں

The latest stories from The Thursday Times, straight to your inbox.

Thursday PULSE™

More from The Thursday Times

error: