پاکستان ایک ایٹمی طاقت رکھنے والا ملک ہے جو قائم رہے گا، اسے توڑا نہیں جا سکتا۔ فرانسیسی ماہرِ سیاسیات

پاکستان ایٹمی طاقت رکھنے والا ملک ہے، اسے ختم نہیں کیا جا سکتا، پاکستان کو توڑنے یا ختم کرنے کی بھارتی باتیں محض خیالی دنیا کی باتیں ہیں، پاکستان قائم رہے گا، اسے چین کی مکمل حمایت بھی حاصل ہے۔

اسلام آباد (تھرسڈے ٹائمز) — فرانسیسی ماہرِ سیاسیات جافرلو کرسٹوف نے کہا ہے کہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت رکھنے والا ملک ہے اور اسے ختم نہیں کیا جا سکتا، بھارت کی یہ باتیں محض خیالی دنیا کی باتیں ہیں کہ پاکستان کو توڑا جا سکتا ہے یا کوئی آزاد بلوچستان بنایا جا سکتا ہے، پاکستان قائم رہے گا، پاکستان کو چین کی مکمل حمایت بھی حاصل ہے۔

فرانسیسی ماہرِ سیاسیات جافرلو کرسٹوف نے ایک نجی نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت رکھنے والا ملک ہے اور اسے ختم نہیں کیا جا سکتا، پاکستان نہ صرف قائم ہے بلکہ طویل عرصہ تک قائم رہے گا، بھارت کے اندر پاکستان کے وجود سے انکار کی جو ذہنیت پروان چڑھ رہی ہے وہ حقیقت کے برعکس اور خطرناک ہے۔

جافرلو کرسٹوف کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک مضبوط ایٹمی طاقت ہے جبکہ اسے چین کی جانب سے مکمل حمایت بھی حاصل ہے، پاکستان کو ختم نہیں کیا جا سکتا، بھارت کی جانب سے یہ باتیں محض خیالی دنیا کی باتیں ہیں کہ پاکستان کو توڑا جا سکتا ہے یا پھر کوئی آزاد بلوچستان قائم کیا جا سکتا ہے، ایسا نہیں ہو سکتا لہذا بھارت کو ایسے غیر حقیقی خیالات ترک کر دینے چاہئیں۔

فرانس کے معروف ماہرِ سیاسیات نے مزید کہا کہ پاکستان اور بھارت کے مابین فیصلہ کن جنگ یا ایٹمی تصادم جیسے تصورات مکمل طور پر غیر حقیقی ہیں، جب کوئی حکومت خود ایسے خواب دکھا کر جارحانہ بیانیہ اختیار کرتی ہے اور میڈیا اس جنون کو مزید بھڑکاتا ہے تو پھر اس کا انجام صرف مایوسی ہوتا ہے۔

LEAVE A COMMENT

Please enter your comment!
Please enter your name here
This site is protected by reCAPTCHA and the Google Privacy Policy and Terms of Service apply.

The reCAPTCHA verification period has expired. Please reload the page.

خبریں

The latest stories from The Thursday Times, straight to your inbox.

Thursday PULSE™

More from The Thursday Times

error: