پاکستان کا ایران سے اظہارِ یکجہتی، اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت

وزیراعظم شہباز شریف کا ایرانی صدر سے رابطہ، اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت اور ایرانی خودمختاری و دفاع کی مکمل حمایت کا اظہار، اقوامِ متحدہ چارٹر کے تحت ایران کے حقِ دفاع کو تسلیم کرتے ہوئے اسرائیلی مظالم کے خلاف مشترکہ ردعمل کی ضرورت پر زور دیا۔

اسلام آباد (تھرسڈے ٹائمز) — وزیراعظم شہباز شریف کا ایران کے صدر سے رابطہ، اسرائیلی جارحیت کے خلاف یکجہتی اور حمایت کا اظہار۔

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے آج ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے اور اسرائیل کی بلااشتعال جارحیت کے مقابلہ میں ایرانی عوام کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اسرائیل کی جانب سے ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی کی شدید مذمت کی ہے اور اسے اقوامِ متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی صریح پامالی قرار دیتے یوئے کہا ہے کہ ایران کو اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے۔

پاکستانی وزیراعظم نے سلامتی کونسل میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف پاکستان کے دوٹوک اور اصولی مؤقف کو سراہنے پر صدر پزشکیاں کا شکریہ ادا کیا اور واضح کیا کہ پاکستان نے ایران، فلسطین اور خطہ کے دیگر متاثرہ ممالک کے دفاع میں ہمیشہ سچ اور انصاف کا ساتھ دیا ہے۔

دونوں راہنماوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ بین الاقوامی برادری بالخصوص مسلم امہ کو اسرائیل کی جانب سے عالمی قوانین کی مسلسل اور سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف متحد ہو کر آواز بلند کرتے ہوئے مؤثر اقدامات کرنے چاہئیں تاکہ خطہ میں امن و استحکام کو یقینی بنایا جا سکے

The latest stories from The Thursday Times, straight to your inbox.

Thursday PULSE™

error: