واشنگٹن (تھرسڈے ٹائمز) — امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں پریس بریفنگ کے دوران کئی اہم اور غیر معمولی فیصلوں کا اعلان کیا، جن میں بھارت پر 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے، نئی ثانوی پابندیوں کے نفاذ، اور ایپل کمپنی کی تاریخ کی سب سے بڑی امریکی سرمایہ کاری شامل ہیں۔
صدر ٹرمپ نے کہا، آج بھارت پر 50 فیصد ٹیرف عائد کر دیا گیا ہے۔
بھارت پر آج 50 فیصد ٹیرف عائد کردیا گیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ pic.twitter.com/s00sLnkA8X— The Thursday Times (@thursday_times) August 6, 2025
ان کے اس اعلان کے بعد بھارتی حکام نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ روسی تیل خریدنے والے صرف بھارت ہی نہیں بلکہ چین جیسے دیگر ممالک بھی ہیں، پھر صرف بھارت کو ہی کیوں نشانہ بنایا جا رہا ہے؟
اس پر صدر ٹرمپ کا دو ٹوک جواب تھا: یہ تو ابھی صرف آٹھ گھنٹے ہوئے ہیں، دیکھتے ہیں آگے کیا ہوتا ہے۔ لیکن ہاں، یہ صرف شروعات ہے۔ آپ کو بہت سی ثانوی پابندیاں نظر آئیں گی۔ یہ تو صرف ایک جھلک تھی، ابھی بہت کچھ آنے والا ہے۔
سوال؛ بھارت کا کہنا ہے کہ روسی تیل خریدنے والے اور بھی ممالک ہیں تو پھر صرف بھارت کو کیوں نشانہ بنایا جا رہا ہے؟
ڈونلڈ ٹرمپ؛ یہ تو صرف ایک جھلک تھی، ابھی تو شروعات ہیں، دیکھتے جائیں آگے کیا ہوتا ہے۔ آپ مزید پابندیاں دیکھیں گے، ابھی بہت کچھ آنے والا ہے۔ pic.twitter.com/aGbq1mnLsc— The Thursday Times (@thursday_times) August 6, 2025
اس بریفنگ کے دوران صدر ٹرمپ نے ایک مثبت معاشی خبر بھی سنائی، جس کا تعلق ٹیکنالوجی کمپنی ایپل سے ہے۔ انہوں نے اعلان کیا آج ایپل نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ چار برسوں میں امریکہ میں 600 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔ یہ اُس کے ابتدائی منصوبے سے 100 ارب ڈالر زیادہ ہے۔ یہ نہ صرف امریکہ بلکہ دنیا بھر میں ایپل کی سب سے بڑی سرمایہ کاری ہوگی۔
صدر کے مطابق یہ سرمایہ کاری امریکی معیشت کو مستحکم کرنے، روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے، اور عالمی سطح پر امریکہ کی ٹیکنالوجی قیادت کو مزید مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔





