پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، 156 ہزار کی سطح عبور

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور تاریخ رقم، کے ایس ای-100 انڈیکس 156 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا۔ سرمایہ کاروں کے اعتماد اور مختلف شعبوں کی مضبوط کارکردگی نے مارکیٹ کو نئی بلندیوں تک پہنچا دیا۔

کراچی (تھرسڈے ٹائمز) — پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے کاروباری ہفتے کے آغاز پر ایک اور تاریخ رقم کی، کے ایس ای-100 انڈیکس انٹرا ڈے ٹریڈنگ کے دوران 156 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

اس وقت انڈیکس 155,656 پوائنٹس پر ٹریڈ ہورہا ہے، جو کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر 154,277.19 پوائنٹس سے 1,379.49 پوائنٹس (0.89٪) زیادہ ہے۔ دن کے دوران انڈیکس نے 156,080.79 پوائنٹس کی بلند ترین اور 154,944.87 پوائنٹس کی کم ترین سطح کو چھوا۔

کاروباری سرگرمیاں

مارکیٹ میں زبردست سرگرمی دیکھی گئی جہاں 26 کروڑ 10 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا، جس کی مجموعی مالیت 24.3 ارب روپے سے تجاوز کر گئی۔ گزشتہ ہفتے کے مثبت اختتام کے بعد سرمایہ کاروں کا اعتماد مزید بڑھتا ہوا نظر آیا۔

خبریں

The latest stories from The Thursday Times, straight to your inbox.

Thursday PULSE™

error: