وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ سے اہم ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات، علاقائی اورعالمی امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال۔ صدر ٹرمپ نے دونوں رہنماؤں کوعظیم قراردے دیا۔ ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، امریکی نائب صدر اور سیکرٹری خارجہ کی بھی شرکت۔

واشنگٹن (تھرسڈے ٹائمز)وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات، جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم آفس کے مطابق یہ اعلیٰ سطحی ملاقات خوشگوار اور پُراعتماد ماحول میں ہوئی۔ وزیراعظم کے ہمراہ چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور سیکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔

ملاقات سے قبل صدر ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ’’عظیم رہنما‘‘ قرار دیتے ہوئے پاکستان کی قیادت کے انداز کو سراہا اور کہا کہ دونوں رہنما ملک کو شاندار انداز میں آگے لے جا رہے ہیں۔

خبریں

The latest stories from The Thursday Times, straight to your inbox.

Thursday PULSE™

error: