سیکیورٹی فورسز کا اورکزئی میں بڑا آپریشن، 30 بھارتی سرپرست یافتہ خوارج ہلاک، آئی ایس پی آر

سیکیورٹی فورسز نے اورکزئی کے علاقے جمال مایہ میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے 30 بھارتی سرپرست خوارج کو ہلاک کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ آپریشن 7 اکتوبر کے حملے کے جواب میں کیا گیا، جب کہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

راولپنڈی (تھرسڈے ٹائمز) — سیکیورٹی فورسز نے اورکزئی میں 7 اکتوبر کو ہونے والے افسوسناک واقعے میں ملوث بھارتی سرپرست یافتہ خوارج کے خلاف سلسلہ وار جوابی کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے ایک اور کامیاب آپریشن کے دوران 30 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ آپریشن ضلع اورکزئی کے علاقے جمال مایہ میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیا گیا۔ کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں تمام 30 بھارتی سرپرست یافتہ خوارج ہلاک ہوگئے۔

ترجمان کے مطابق یہ کامیاب کارروائیاں اس بھیانک حملے کا بدلہ ہیں جو 7 اکتوبر کو اورکزئی میں کیا گیا تھا، جس میں وطنِ عزیز کے بہادر سپوت لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق، میجر طیب راحت اور دیگر جوانوں نے جامِ شہادت نوش کیا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ان آپریشنز کے دوران دہشتگردوں کے مرکزی سہولت کاروں اور ماسٹر مائنڈز کو بھی انجام تک پہنچایا گیا ہے، جبکہ علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں تاکہ کسی بھی باقی ماندہ بھارتی سرپرست دہشتگرد کو تلاش کر کے ختم کیا جا سکے۔

فوجی ترجمان نے واضح کیا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز بھارتی سرپرست دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور ملک کے ایک ایک انچ سے اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے پُرعزم اور ثابت قدم ہیں۔

خبریں

The latest stories from The Thursday Times, straight to your inbox.

Thursday PULSE™

error: