اسلام آباد (تھرسڈے ٹائمز) — قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کے بعد آرمی ایکٹ 2025 کی بھی منظوری دے دی۔
پاکستان کی قومی اسمبلی نے آئینِ پاکستان میں ستائیسویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد آرمی ایکٹ 2025 کی بھی منظوری دے دی ہے جس کے مطابق آرمی چیف کا بطور چیف آف ڈیفینس فورسز نیا نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے گا۔
آرمی چیف کیلئے بطور چیف آف ڈیفینس فورسز نوٹیفیکیشن جاری ہونے کے بعد آرمی چیف کی مدت ملازمت دوبارہ شروع ہو گی، چیف آف ڈیفینس فورسز کی مدت تقرری کے دن سے شروع ہو گی جبکہ اس کی مدت 5 سال مقرر کی گئی ہے۔





