قومی اسمبلی میں آرمی ایکٹ 2025 منظور، آرمی چیف کیلئے بطور چیف آف ڈیفینس فورسز کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کے بعد آرمی ایکٹ 2025 کی منظوری دے دی۔ آرمی چیف کا بطور چیف آف ڈیفینس فورسز نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے گا۔ آرمی چیف کی 5 سالہ مدتِ ملازمت نوٹیفکیشن کے دن سے دوبارہ شروع ہو گی۔

A file photo is shown of the Chief of Army Staff, Field Marshal Hafiz Syed Asim Munir Ahmed Shah, NI HI. — FILE/THE THURSDAY TIMES
A file photo is shown of the Chief of Army Staff, Field Marshal Hafiz Syed Asim Munir Ahmed Shah, NI HI. — FILE/THE THURSDAY TIMES

اسلام آباد (تھرسڈے ٹائمز) — قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کے بعد آرمی ایکٹ 2025 کی بھی منظوری دے دی۔

پاکستان کی قومی اسمبلی نے آئینِ پاکستان میں ستائیسویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد آرمی ایکٹ 2025 کی بھی منظوری دے دی ہے جس کے مطابق آرمی چیف کا بطور چیف آف ڈیفینس فورسز نیا نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے گا۔

آرمی چیف کیلئے بطور چیف آف ڈیفینس فورسز نوٹیفیکیشن جاری ہونے کے بعد آرمی چیف کی مدت ملازمت دوبارہ شروع ہو گی، چیف آف ڈیفینس فورسز کی مدت تقرری کے دن سے شروع ہو گی جبکہ اس کی مدت 5 سال مقرر کی گئی ہے۔∎

گفتگو

اس خبر پر رائے دی جا سکتی ہے۔ ہر تبصرہ شائع ہونے سے پہلے ایک ایڈیٹر پڑھتا ہے۔

ابھی کسی نے کچھ نہیں کہا۔ آپ پہلے ہوں۔