پی ٹی آئی کی مقبولیت کے دعوے زمین بوس ہو گئے، عوام نے مسلم لیگ (ن) کے حق میں فیصلہ دیا، مریم نواز

پی ٹی آئی نے قیدی نمبر 804 کے نام پر الیکشن لڑا اور ہار گئی، مقبولیت کے دعوے زمین بوس ہو گئے۔ ضمنی الیکشن ریفرینڈم تھا جو مسلم لیگ (ن) جیت گئی، الیکشن بیانیہ سے نہیں بلکہ کارکردگی سے جیتا جاتا ہے۔

لاہور (تھرسڈے ٹائمز) — مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پی ٹی نے قیدی نمبر 804 کے نام پر الیکشن لڑا اور ہار گئی، یہ ضمنی انتخاب نہیں بلکہ ریفرینڈم تھا جو مسلم لیگ (ن) نے جیت لیا، الیکشن بیانیہ سے نہیں بلکہ کارکردگی سے جیتا جاتا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور میں صوبائی وزراء اور سیکرٹریز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں کرپشن کے ڈھیر لگ گئے ہیں، پشاور میں ترقی کا کوئی نام و نشان نہیں ہے، اسی وجہ سے ہری پور کی نشست نواز شریف کے نام رہی، یہ ضمنی انتخاب نہیں بلکہ ریفرینڈم تھا جو مسلم لیگ (ن) نے جیت لیا۔

مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ آج فیض حمید ہے نہ وہ ججز ہیں جو پی ٹی آئی (پاکستان تحریکِ انصاف) کو جتواتے تھے، انہوں نے قیدی نمبر 804 کے نام پر الیکشن لڑا اور ہار گئے، مقبولیت کے دعوے زمین بوس ہو گئے، الیکشن کا بائیکاٹ صرف ہار کے ڈر سے کیا جاتا ہے، الیکشن کا بائیکاٹ کر کے بھی پی ٹی آئی نے امیدوار کھڑے کیے۔

انہوں نے ضمنی الیکشن میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف اور میں نے جیل کاٹی مگر الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کیا، کبھی ہار نہیں مانی، اُس وقت بھی الیکشن لڑے جب ریاست کی پوری مشینری مسلم لیگ (ن) کے خلاف تھی، ملکی ترقی کو 2018 میں ڈی ریل کیا گیا۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ عوام نے مسلم لیگ (ن) کے حق میں فیصلہ دیا ہے، مسلم لیگ (ن) نے 2018 میں چھینی گئی نشستیں واپس لے لی ہیں، الیکشن بیانیہ سے نہیں بلکہ کارکردگی سے جیتا جاتا ہے اور کارکردگی سے بہتر کوئی بیانیہ نہیں ہو سکتا۔

The latest stories from The Thursday Times, straight to your inbox.

Thursday PULSE™

error: