چیف الیکشن کمشنر اور وزارتِ قانون و انصاف کے مطابق صدر عارف علوی انتخابات کیلئے تاریخ کا اعلان نہیں کر سکتے، گزشتہ ہفتے ایوانِ صدر میں ایک اہم ملاقات کے بعد صدر عجیب کشمکش میں مبتلا ہوچکے ہیں۔
پاکستان میں تعینات رہنے والے سابق امریکی سفیر رچرڈ اولسن کے خلاف امریکہ میں تحقیقات جاری، قیمتی تحائف چھپانے اور پاکستانی خاتون صحافی کے ساتھ غیر ازدواجی تعلقات قائم رکھنے کے انکشافات۔
عوام اشرافیہ کو ملنے والے تقریباً 220 ارب روپے کے مفت پیٹرول اور کم و بیش 550 ارب کی مفت بجلی بند کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں جبکہ عدلیہ کی شاندار تنخواہوں، مراعات اور الاؤنسز نے بھی لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی ہے۔
سابق برازیلین صدر بولسونارو کیلئے سب سے بڑا خطرہ ان گھڑیوں کو غبن کرنے کے بعد فلاڈیلفیا کے ایک شاپنگ مال میں فروخت کرنے کا معاملہ ہے جو سعودی شاہی خاندان کی طرف سے بطور تحفہ ملی تھیں، جیئر میسیاس بولسونارو نے مبینہ طور پر ان گھڑیوں کو فروخت کر کے کم از کم 68 ہزار ڈالرز حاصل کیے۔
وال سٹریٹ جرنل کے مطابق انٹر سیپٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان میں عمران خان کو اقتدار سے ہٹانے کیلئے کردار ادا کیا تھا تاہم اس الزام کا کوئی بھی ثبوت موجود نہیں ہے بلکہ اگر دیکھا جائے تو یہ الزام قابلِ تمسخر ہے۔
With our team of industry-leading experts with decades of experience in the fields of marketing, design, and journalism, we've got a person for any niche your business deals in.