جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے اجلاس میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت آئینی بینچ کی تشکیل کا فیصلہ، جسٹس امین الدین خان سربراہ مقرر، جبکہ جسٹس نعیم اختر افغان، مسرت ہلالی، عائشہ ملک، محمد علی مظہر، اظہر حسن رضوی، اور جمال خان مندوخیل اراکین ہوں گے۔
پاکستان کے حالیہ ریٹائرڈ ہونیوالے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے برطانیہ کیدرسگاہ مڈل ٹیمپل میں پہلے پاکستانی بینچر کے طور پر منتخب ہوکر نئی تاریخ رقم کردی ہے۔ یہ اعزاز پاکستان کی قانونی روایت کی عالمی سطح پر شناخت کو اجاگر کرتا ہے اور پاکستانی عدلیہ کے لیے بین الاقوامی میدان میں ایک نئی پہچان کا باعث ہے۔
چیف جسٹس آف سپریم کورٹ کی تقرری کیلئے پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں جسٹس یحییٰ آفریدی کو چیف جسٹس نامزد کر دیا گیا، پارلیمانی کمیٹی کی جانب سے جسٹس یحییٰ آفریدی کا نام وزیراعظم شہباز شریف کو بھجوا دیا گیا۔
مخصوص نشستوں سے متعلق 8 ججز کا فیصلہ آئینی غلطیوں سے بھرپور ہے، وضاحت کیلئے 8 ججز نے فل کورٹ سے الگ ورچوئل عدالت قائم کی، جسٹس منصور اور جسٹس منیب نے نظرِثانی مقرر نہ کرنے کا مؤقف اپنایا، فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونے پر توہینِ عدالت کی کارروائی نہیں ہو سکتی، ججز غلطیوں پر غور اور تصحیح کریں۔
With our team of industry-leading experts with decades of experience in the fields of marketing, design, and journalism, we've got a person for any niche your business deals in.