Judicial

چیف جسٹس نے مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں اکثریتی بینچ کے وضاحتی حکم پر جواب طلب کر لیا

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مخصوص نشستوں کے کیس کے فیصلہ سے متعلق الیکشن کمیشن اور پاکستان تحریکِ انصاف کی درخواستوں پر 8 ججز کی جانب سے جاری کیے گئے وضاحتی حکم پر رجسٹرار سپریم کورٹ سے 9 اہم سوالات کا جواب طلب کر لیا ہے۔

پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس 2024 قانون بن گیا، صدرِ مملکت نے دستخط کر دیئے

پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس 2024 جاری کر دیا گیا، وزیراعظم شہباز شریف اور کابینہ کی منظوری کے بعد صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بھی آرڈیننس پر دستخط کر دیئے ہیں، ترمیمی آرڈیننس سے چیف جسٹس کا سپریم کورٹ کے مقدمات مقرر کرنے کیلئے دائرہ بڑھ جائے گا۔

الیکشن کمیشن کی درخواست تاخیری حربہ ہے، فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے کے سنگیں نتائج ہوں گے۔ سپریم کورٹ

الیکشن کمیشن کی جانب سے وضاحت کی درخواست تاخیری حربہ ہے، الیکشن کمیشن نے فیصلے پر عملدرآمد نہ کیا تو اسکے سنگین نتائج ہوں گے، واضح معاملہ کو پیچیدہ بنانے کی کوشش مسترد کی جاتی ہے۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ساتھ آف دی ریکارڈ گفتگو کو غلط رپورٹ کیا گیا، سیکرٹری چیف جسٹس

چیف جسٹس کے ساتھ آف دی ریکارڈ گفتگو کو غلط رپورٹ کیا گیا، چیف جسٹس سے وزیرِ قانون کی ملاقات میں اٹارنی جنرل اور جسٹس منصور موجود تھے، چیف جسٹس نے کہا کہ مدت ملازمت میں توسیع کی تجویز اگر سب کیلئے ہے تو قابلِ قبول ہے ورنہ نہیں۔

پارلیمنٹ بااختیار ہے، سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی ختم کر سکتی ہے۔ چیف جسٹس

پارلیمنٹ بااختیار ہے اور سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی ختم کر سکتی ہے، میں غلطی سے بالاتر نہیں، ہر نماز میں اللّٰه سے دعا کرتا ہوں مجھ سے کوئی غلط فیصلہ نہ ہو، ہمارا ملک اسلامی ریاست ہے، عدالتی فیصلوں میں قرآن و حدیث کے حوالے دیتے ہیں۔

Thursday Studios

Looking to advertise?

With our team of industry-leading experts with decades of experience in the fields of marketing, design, and journalism, we've got a person for any niche your business deals in.

error: