ACROSS TT

News

Trump did not object to UK’s Israel settlement sanctions

US President Donald Trump did not push back on British plans to sanction Israeli settlements when briefed by Prime Minister Andy Burnham, a Western official told The Times of Israel.

UK PM Burnham announces sanctions on Israeli settlements

British Prime Minister Andy Burnham announced a package of measures targeting Israeli settlements in the West Bank, including a trade ban, a formal declaration that the occupation is unlawful, and sanctions on individuals and companies profiting from settlement expansion, calling it a decisive break from years of British hesitancy.

برطانیہ، فرانس اور کینیڈا نے مقبوضہ مغربی کنارے (فلسطین) میں اسرائیلی بستیوں سے تجارت پر پابندیاں عائد کر دیں

برطانیہ، فرانس اور کینیڈا نے مقبوضہ مغربی کنارے (فلسطین) میں اسرائیلی بستیوں سے تجارت پر پابندیاں عائد کر دیں۔ ڈنمارک، ناروے، پولینڈ، سپین اور سویڈن نے ”دو ریاستی حل“ کی حمایت میں مزید اقدامات کا عندیہ دے دیا۔ اسرائیل کی ”سفارتی تنہائی“ بڑھ رہی ہے۔ روئٹرز

Japan’s Sumitomo Corporation in talks to invest in Pakistan mining

Pakistan's Special Investment Facilitation Council has brought Japanese trading conglomerate Sumitomo Corporation into discussions about potential mining and minerals investment. Talks have begun, but no project, financial commitment, or timeline has been announced.

جنوبی سعودی عرب میں شہروں اور شہری تنصیبات پر حوثی باغیوں کے حملے، خواتین و بچوں سمیت 73 شہری زخمی

حوثی باغیوں کے جنوبی سعودی عرب میں شہروں و شہری تنصیبات پر حملے، خواتین و بچوں سمیت 73 شہری زخمی سعودی عرب نے حملوں کو یمن اور عرب و اسلامی خطہ کیلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی سلامتی و خودمختاری کے دفاع کیلئے تمام ضروری اقدامات کا حق رکھتا ہے۔
NewsroomJudicialالیکشن کمیشن کی درخواست تاخیری حربہ ہے، فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے...

الیکشن کمیشن کی درخواست تاخیری حربہ ہے، فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے کے سنگیں نتائج ہوں گے۔ سپریم کورٹ

الیکشن کمیشن کی جانب سے وضاحت کی درخواست تاخیری حربہ ہے، الیکشن کمیشن نے فیصلے پر عملدرآمد نہ کیا تو اسکے سنگین نتائج ہوں گے، واضح معاملہ کو پیچیدہ بنانے کی کوشش مسترد کی جاتی ہے۔

spot_img

اسلام آباد (تھرسڈے ٹائمز) — سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں اکثریتی فیصلے دینے والے 8 ججز نے وضاحتی حکم جاری کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے وضاحت کی درخواست تاخیری حربہ ہے۔

سپریم کورٹ آف پاکستان میں سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں پاکستان تحریکِ انصاف کو مخصوص نشستوں کی مستحق قرار دینے کا اکثریتی فیصلے دینے والے 8 ججز نے وضاحتی حکم جاری کر دیا ہے، وضاحتی حکم میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے وضاحت کی درخواست عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کے راستہ میں رکاوٹ اور تاخیری حربہ ہے، الیکشن کمیشن کی درخواست درست نہیں ہے۔

مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ کے اکثریتی بینچ کی جانب سے جاری 4 صفحات پر مشتمل وضاحتی حکم میں کہا گیا ہے کہ 12 جولائی کے فیصلے میں کوئی ابہام نہیں، فیصلے کی روشنی میں پارٹی سرٹیفکیٹس جمع کرانے والے پاکستان تحریکِ انصاف کے کامیاب امیدوار ہیں، نشست اسی سیاسی جماعت کی تصور کی جائے گی جس کا سرٹیفکیٹ آیا، کوئی بعد کا عمل اس وقت کی تاریخوں پر ہوئے معاہدے کو تبدیل نہیں کر سکتا۔

وضاحتی حکم میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن پاکستان تحریکِ انصاف کو رجسٹرڈ سیاسی جماعت تسلیم کر چکا ہے، الیکشن کمیشن نے خود بیرسٹر گوہر کو پارٹی چیئرمین تسلیم کیا، انتخابی نشان سے محرومی سیاسی جماعت کے حقوق ختم نہیں کرتی، واضح معاملہ کو پیچیدہ بنانے کی کوشش مسترد کی جاتی ہے، الیکشن کمیشن کو اس کے آئینی و قانونی نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے،

سپریم کورٹ کے 8 ججز کی جانب سے جاری وضاحتی حکم میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن وضاحت کے نام پر اپنی پوزیشن تبدیل نہیں کر سکتا، الیکشن کمیشن فوری اپنی ذمہ داری پوری کرے، فیصلے کا اطلاق قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں پر ہو گا۔

وضاحتی حکم جاری کرنے والے اکثریتی بینچ میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس اطہر من  اللہ، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس شاہد وحید اور جسٹس عرفان سعادت شامل ہیں۔

Read more

میاں نواز شریف! یہ ملک بہت بدل چکا ہے

مسلم لیگ ن کے لوگوں پر جب عتاب ٹوٹا تو وہ ’نیویں نیویں‘ ہو کر مزاحمت کے دور میں مفاہمت کا پرچم گیٹ نمبر 4 کے سامنے لہرانے لگے۔ بہت سوں نے وزارتیں سنبھالیں اور سلیوٹ کرنے ’بڑے گھر‘ پہنچ گئے۔ بہت سے لوگ کارکنوں کو کوٹ لکھپت جیل کے باہر مظاہروں سے چوری چھپے منع کرتے رہے۔ بہت سے لوگ مریم نواز کو لیڈر تسیلم کرنے سے منکر رہے اور نواز شریف کی بیٹی کے خلاف سازشوں میں مصروف رہے۔

Celebrity sufferings

Reham Khan details her explosive marriage with Imran Khan and the challenges she endured during this difficult time.

نواز شریف کو سی پیک بنانے کے جرم کی سزا دی گئی

نواز شریف کو ایوانِ اقتدار سے بے دخل کرنے میں اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ بھرپور طریقے سے شامل تھی۔ تاریخی شواہد منصہ شہود پر ہیں کہ عمران خان کو برسرِ اقتدار لانے کے لیے جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید نے اہم کردارادا کیا۔

ثاقب نثار کے جرائم

Saqib Nisar, the former Chief Justice of Pakistan, is the "worst judge in Pakistan's history," writes Hammad Hassan.

عمران خان کا ایجنڈا

ہم یہ نہیں چاہتے کہ ملک میں افراتفری انتشار پھیلے مگر عمران خان تمام حدیں کراس کر رہے ہیں۔

لوٹ کے بدھو گھر کو آ رہے ہیں

آستین میں بت چھپائے ان صاحب کو قوم کے حقیقی منتخب نمائندوں نے ان کا زہر نکال کر آئینی طریقے سے حکومت سے نو دو گیارہ کیا تو یہ قوم اور اداروں کی آستین کا سانپ بن گئے اور آٹھ آٹھ آنسو روتے ہوئے ہر کسی پر تین حرف بھیجنے لگے۔

حسن نثار! جواب حاضر ہے

Hammad Hassan pens an open letter to Hassan Nisar, relaying his gripes with the controversial journalist.

#JusticeForWomen

In this essay, Reham Khan discusses the overbearing patriarchal systems which plague modern societies.
spot_img

LEAVE A COMMENT

Please enter your comment!
Please enter your name here
This site is protected by reCAPTCHA and the Google Privacy Policy and Terms of Service apply.

The reCAPTCHA verification period has expired. Please reload the page.