عام انتخابات جنوری کے آخری ہفتے میں ہوں گے، الیکشن کمیشن اعلامیہ

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں عام انتخابات جنوری 2024 کے آخری ہفتے میں ہوں گے، 30 نومبر کو حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست جاری ہونے کے بعد 54 روز کا انتخابی پروگرام ہو گا۔

آئین آزادیِ عدلیہ سے نہیں، اللّٰه کے بابرکت نام سے شروع ہوتا ہے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

میں نے حلف اٹھایا ہوا ہے، میں آئین و قانون کے تابع ہوں، میں اپنے حلف کی خلاف ورزی نہیں کروں گا، یہ نہیں ہو سکتا کہ میں ججمنٹس کو دیکھوں لیکن آئین کو چھوڑ دوں، ملک میں مارشل لاء بھی لگے اور اس وقت کے فیصلے بھی موجود ہیں مگر میں ان کے تابع نہیں ہوں، یہاں طویل بحث کی جا رہی ہے اور دوسری جانب 57 ہزار مقدمات زیرِ التواء ہیں، ہمارا وقت بہت قیمتی ہے۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کی منظوری دے دی گئی

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 175 اے کے تحت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان تعیناتی کی منظوری دے دی۔

افواج پاکستان قومی فوج ہے یہ کسی خاص سیاسی نظریے اور جماعت کی طرفدار نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

یہ فوج قومی فوج ہے ہمارے لیے تمام سیاسی جماعتیں اور سیاسی لیڈر قابل احترام ہیں افواج پاکستان کا کسی خاص سیاسی جماعت اور سوچ کی طرف جھکاو نہیں ہے۔

سوئٹزرلینڈ میں بین الاقوامی کانفرنس پاکستان کی بڑی کامیابی: 10بلین ڈالرز سے زائد امداد کا اعلان

اقوام متحدہ اور پاکستان کے اشتراک سے ہونیوالی پاکستان کے سیلاب زدگان کی امداد کیلئے بین الاقوامی کانفرنس میں پاکستان کو بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے جہاں پر پاکستان کیلئے دس بلین ڈالرز سے زائد کی امداد کے اعلانات کیے گئے ہیں

Thursday Studios

Looking to advertise?

With our team of industry-leading experts with decades of experience in the fields of marketing, design, and journalism, we've got a person for any niche your business deals in.

error: