Newsroom

میاں نواز شریف پاکستان مسلم لیگ (ن) کے بلامقابلہ صدر منتخب

سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف پاکستان مسلم لیگ (ن) کے بلامقابلہ صدر منتخب ہو گئے، ان کے مقابل کسی نے بھی جماعت کی صدارت کے امیدوار کے طور پر کاغذاتِ نامزدگی جمع نہیں کرائے، میاں نواز شریف چوتھی بار جماعت کے صدر منتخب ہوئے ہیں۔

سپین نے فلسطین کو باضابطہ ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا

ہسپانوی وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے سپین کی جانب سے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا جس کا دارالحکومت مقبوضہ بیت المقدس ہو گا، آئرلینڈ اور ناروے بھی آج فلسطین کو باضابطہ ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کریں گے۔

پاکستانی روپیہ گزشتہ برس میں امریکی ڈالر کے مقابل بہترین ایشیائی کرنسی بن کر ابھرا ہے

پاکستانی روپیہ گزشتہ ایک سال کے دوران 3 اعشاریہ 1 فیصد بہتری کے ساتھ ایشیاء میں امریکی ڈالر کے مقابل بہترین کرنسی بن کر ابھرا ہے، اس کی وجوہات میں آر ڈی اے، ترسیلاتِ زر اور آئی ایم ایف، عالمی بینک و دوست ممالک سے معاشی تعاون اور قرضوں کا رول اوور ہونا شامل ہیں۔

عالمی عدالتِ انصاف نے اسرائیل کو فوری طور پر رفاہ میں فوجی کارروائی روکنے کا حکم دے دیا

اسرائیل رفاہ میں فوجی کارروائی فوری طور پر روک دے اور نسل کشی کے حوالہ سے تحقیقات کیلئے بین الاقوامی تفتیش کاروں کو غزہ پٹی تک کسی رکاوٹ کے بغیر رسائی فراہم کرے، اسرائیلی اقدامات سے فلسطینی عوام کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

ہم کسی ادارہ، حکومت یا ایجنسی کی بی ٹیم نہیں بنیں گے، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ

ہم نے کسی ادارہ، حکومت یا ایجنسی کی بی ٹیم نہیں بننا، ہم کسی ادارہ یا حکومت کے ساتھ لڑائی نہیں چاہتے لیکن تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے، ہم تب تک احترام کریں گے جب تک عدالتوں کا احترام کیا جائے گا۔

Thursday Studios

Looking to advertise?

With our team of industry-leading experts with decades of experience in the fields of marketing, design, and journalism, we've got a person for any niche your business deals in.

error: