اس بات پر قائم ہوں کہ نواز شریف چوتھی بار وزیراعظم منتخب ہوں گے اور ہم ان کی قیادت میں پاکستان کو لگے زخم بھریں گے، ہم پر دھاندلی کے الزامات لگائے جا رہے ہیں حالانکہ ہماری جماعت کے کئی سینئر راہنما آزاد امیدواروں سے ہار گئے، مسلم لیگ (ن) کے پاس مرکز اور پنجاب میں اکثریت ہے۔
کسی بھی مُلْک کو ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت کا کوئی حق حاصل نہیں، سیاسی لوگوں کو پُرامن احتجاج کا حق حاصل ہے لیکن پُرتشدد احتجاج کے خلاف کارروائی کی جائے گی، کسی صورت انارکی کی اجازت نہیں دیں گے، نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ۔
قومی اسمبلی کی نشستوں پر آزاد حیثیت سے منتخب ہو کر مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرنے والے اراکین کی تعداد 6 ہو گئی، مرکز میں سب سے بڑی جماعت بن کر ابھرنے والی مسلم لیگ (ن) کے ارکان کی مجموعی تعداد 81 ہو گئی۔
تحریکِ انصاف نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے انتخابی نتائج کے معاملات میں مداخلت کی درخواست کر دی، تحریکِ انصاف نے عوامی مینڈیٹ کا دعویٰ کرتے ہوئے جیلوں میں قید پارٹی راہنماؤں کی رہائی کا بھی مطالبہ کر دیا۔
عمران خان اس قابل ہی نہیں ہیں کہ کوئی حکومت چلا سکیں، وہ بطور وزیراعظم سندھ حکومت کو اہمیت نہیں دیتے تھے، وہ سیلاب کے دوران بھی سندھ نہ آئے، شہباز شریف نے بطور وزیراعظم ہماری بات سنی اور ساتھ لے کر چلے۔
With our team of industry-leading experts with decades of experience in the fields of marketing, design, and journalism, we've got a person for any niche your business deals in.