تین رکنی بنچ ججز کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کرنا چاہیے، نواز شریف

چیف جسٹس وزیراعظم بھی بن چکا ہے، وزیرِ داخلہ بھی بن چکا ہے، وزیرِ دفاع بھی بن چکا ہے، چیف الیکشن کمشنر بھی بن چکا ہے، پارلیمنٹ بھی بن چکا ہے۔ ایک لاڈلے کیلئے ریاست کو مفلوج کر کے سب کچھ تباہ و برباد کیا جا رہا ہے۔ یہ صورتحال افسوسناک ہے، پاکستان دردناک صورتحال سے گزر رہا ہے۔

اب وقت آگیا ہے کہ پارلیمنٹ اس سہولتکاری کو آہنی ہاتھوں سے روک دے، مریم نواز

جو کام 2018 میں جنرل فیض، جسٹس کھوسہ اور سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے انجام دیا تھا، وہ ذمہ داری اب اس موجودہ بنچ نے اٹھا لی ہے۔

تحریک انصاف حکومت کے بیشتر معاملات جنرل فیض اور جنرل آصف غفور چلاتے تھے، ندیم افضل چن

عمران خان کے دورِ حکومت میں بیشتر حکومتی معاملات اس وقت کے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور سابق ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور چلاتے تھے، عمران خان انھی دو لوگوں پر انحصار کرتے تھے کیونکہ یہ عمران خان کیلئے آنکھ اور کان تھے۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب کے خلاف ریفرنس بھجوانے پر غور کیا جارہا ہے، رانا ثنااللہ

سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ میں موجود چیف جسٹس عمر عطا بندیال  جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر کے خلاف ریفرنس بھجوانے پر غور کیا جارہا ہے۔

ہمیں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ پر اعتماد نہیں، حکمران اتحاد

وزیراعظم میاں شہباز شریف کی زیرِ صدارت پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اور اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن کے متعلق کیس میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔

Thursday Studios

Looking to advertise?

With our team of industry-leading experts with decades of experience in the fields of marketing, design, and journalism, we've got a person for any niche your business deals in.

error: