وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ وہ سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ میں موجود چیف جسٹس عمر عطا بندیال جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر کے خلاف ریفرنس بھجوانے پر غور کیا جارہا ہے انہوں نے یہ بات انٹڈیپنڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے کہی۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ ریفرنس دائر کرنے پر غور ہورہا ہے اس کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا لیکن ریفرنس بھیجا جاسکتا ہے۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بنچ میں موجود تینوں ججز کا ایک لمبا ریکارڈ موجود ہے کہ انہوں نے ایسے فیصلے دیے ہیں جو مسلم لیگ ن کیخلاف فیصلے دیے ہیں اور انکے دیے گئے فیصلوں میں سے تریسٹھ اے کے تحت دیا گیا ایک فیصلہ ایسا ہے جس کے بارے میں تمام قانونی ماہرین کی رائے ہے کہ وہ آئین کو ازسرنو تحریر کرنے کے مترادف ہے جس کے تحت ن لیگ کی پنجاب میں حکومت ختم کی گئی۔
وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ اب بھی بظاہر ایسا لگ رہا ہے کہ بنچ کے تینوں ممبرز الیکشن ازخود نوٹس کیس کے معاملے کو خود ہی نبٹانے پر بضد ہیں اورچیف جسٹس نے فل کورٹ کی استدعا مسترد کردی ہے اور اپنے ساتھی ججزجو اکثریت میں ہیں انکی بات سننے سے انکار کردیا ہے۔