Newsroom

وفاقی حکومت نے عمران خان سمیت دیگر وزرا اعظم اور صدور کا توشہ خانہ ریکاڈ پبلش کردیا

وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کا ریکارڈ  کابینہ ڈویژن کی سرکاری ویب سائٹ پر اپلوڈ کردیا ہے۔توشہ خانہ کا 2002 سے 2023 کا 466 صفحات پر مشتمل ریکارڈ اپلوڈ کیا گیا،توشہ خانہ سے تحائف وصول کرنے والوں میں سابق صدور،سابق وزرا اعظم،وفاقی وزرا اور سرکاری افسران کے نام شامل ہیں جن میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز مشرف، سابق وزیر اعظم شوکت عزیز، سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی، سابق صدر آصف زرداری، صدر ممنون حسین کے نام شامل ہیں۔

الیکشن ہوگا لیکن پہلے احتساب ہوگا اور ترازو کے دونوں پلڑے برابر ہونگے، مریم نواز

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کا کہنا ہے کہ عمران خان پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا فتنہ فساد اور انتشار ہے جو نہ خود کوئی کام کرتا ہے نہ ہی کسی کو کام کرنے دیتا ہے انہوں نے یہ بات فیصل آباد میں پارٹی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

جنرل (ر) فیض حمید کا کورٹ مارشل کرکے نشان عبرت بنانا چاہیے، مریم نواز

نواز شریف نے جنرل باجوہ اور فیض حمید کو اسوقت للکارا جب وہ طاقت کے نشے میں چور تھے کوئی نام لینے کی جرات نہیں کرتا تھا  جبکہ عمران خان اسوقت للکار رہا ہے جب انکی طاقت ختم ہوچکی ہے جو ایک بزدل کی نشانی ہے۔

لوگوں کی بہن بیٹیوں کو جیل کے خوف سے اپنی حفاظت پر لگانے والا لیڈر نہیں گیدڑ ہوتا ہے، مریم نواز

عمران خان کیخلاف ٹھوس ثبوت موجود ہیں یہ جیل کے خوف سے چھپ کر گھر کے اندر بیٹھے ہوئے ہیں اور لوگوں کی بہن بیٹیوں کو باہر اپنی حفاظت کیلئے کھڑا کیا ہوا ہے یہ ہے فرق ایک لیڈر اور گیدڑ میں۔

قوم اب لیڈر اور گیدڑ کا فرق جان گئی ہے، مریم نواز

شیر بے گناہ بھی ہو تو بیٹی کا ہاتھ تھام کر لندن سے پاکستان آکر گرفتاری دیتا ہے لیکن گیڈر چور ہو تو گرفتاری سے ڈر کے دوسروں کی بیٹیوں کو ڈھال بنا کر چھپ جاتا ہے۔

Thursday Studios

Looking to advertise?

With our team of industry-leading experts with decades of experience in the fields of marketing, design, and journalism, we've got a person for any niche your business deals in.

error: