مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے گرفتاری سے بچنے کی کوششوں پر کہا ہے کہ شیر بے گناہ بھی ہو تو بیٹی کا ہاتھ تھام کر لندن سے پاکستان آکر گرفتاری دیتا ہے لیکن گیڈر چور ہو تو گرفتاری سے ڈر کے دوسروں کی بیٹیوں کو ڈھال بنا کر چھپ جاتا ہے۔ یہ بات مریم نواز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لکھی۔
مریم نواز نے مزید لکھا کہ باہر نکلو بزدل آدمی قوم اب لیڈر اور گیدڑ کا فرق جان گئی ہے۔
ن لیگی رہنما نے قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کواپنے پیغام میں ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ میاں نواز شریف صاحب بات سنیں تھوڑی سے بہادری عمران خان کو ادھار دے دیں پلیز۔