Latest stories about Budget 2023/2024
بجٹ 2023-24 کے اہم نکات
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے (2023-24) کیلئے پیش کیے گئے بجٹ کے چیدہ نکات
وزیراعظم کی سربراہی میں ایکسپورٹ کونسل آف پاکستان کے قیام کا اعلان
اسحاق ڈار نے بتایا کہ نئے بجٹ میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کو فروغ دینے کیلئے سنتھیٹک فلامنٹ یارن پر 5 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کی جا رہی ہے اور اسی طرح پیٹ سکریپ پر بھی کسٹم ڈیوٹی کو 20 فیصد سے کم کر کے 11 فیصد کیا جا رہا ہے جبکہ کپیسیٹرز، ایدھیسیو ٹیپ، مائننگ مشینری، رائس مل مشینری اور مشین ٹولز کے مینوفیکچررز کو بھی کسٹم ڈیوٹی سے استثنیٰ دیا گیا ہے۔
اوورسیز پاکستانیوں کیلئے پاکستان ترسیلات زر بھیجنے پر ڈائمنڈ کارڈ اور ترجیحی بنیادوں پر سہولیات کا اعلان
اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ ریمیٹینس کارڈ ہولڈرز کو قرعہ اندازی کے ذریعہ بڑے انعامات دینے کیلئے ایک سکیم بھی جاری کی جائے گی۔
انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ میں کاروبار کیلئے وینچر کیپیٹل فنڈ کے قیام کا اعلان
نئے بجٹ میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے کاروبار کیلئے وینچر کیپیٹل فنڈ قائم کیا جا رہا ہے جس کیلئے 5 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ آئی ٹی سروسز پر سیل ٹیکس 15 فیصد سے کم کر کے 5 فیصد کیا گیا ہے جبکہ قرضہ جات کی فراہمی کی ترغیب دینے کیلئے بینکوں کو 20 فیصد کے رعایتی ٹیکس کا استفادہ حاصل ہو گا۔ مزید برآں، 50 ہزار آئی ٹی گریجویٹس کو پروفیشنل ٹریننگ دینے کیلئے سکیم تیار کی جا رہی ہے۔
زرعی شعبہ میں ترقی کیلئے بجٹ میں بڑی مراعات کا اعلان
وزیرِ خزانہ کے مطابق بزنس اینڈ ایگریکلچر لون سکیم کے تحت مارک اپ سبسڈی کیلئے 10 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، درآمدی یوریا کھاد پر سبسڈی کیلئے 6 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ پیداواری صلاحیت میں اضافہ کیلئے صوبائی حکومتوں کی شراکت سے کسانوں کو قرضوں کی فراہمی کیلئے 10 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔
تازہ خبریں
Most Pakistanis say they paid no bribe as survey backs state’s stability push
A new nationwide corruption survey paints a cautiously positive picture for Pakistan’s state. Most respondents say they did not pay a bribe in the past year and many acknowledge economic stabilisation, but they also demand stronger accountability, cleaner political funding and real protection for whistleblowers.
Asim Munir calls on Afghanistan to pick between Islamabad or Pakistani Taliban
Pakistan’s new Chief of Defence Forces, Field Marshal Asim Munir, has tied the future of relations with Kabul to the fate of the TTP, warning Afghanistan’s Taliban rulers that they must choose between partnership with Islamabad or continued tolerance of Pakistani Taliban networks on Afghan soil, as a powerful new tri service command comes online in Rawalpindi.
الیکشن کمیشن نے بیرسٹر گوہر کو چیئرمین پی ٹی آئی تسلیم کرنے سے انکار کر دیا
الیکشن کمیشن نے بیرسٹر گوہر کو تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کا چیئرمین تسلیم کرنے سے انکار کر دیا؛ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کا معاملہ لاہور ہائیکورٹ کے حکمِ امتناع کے باعث زیرِ التواء ہے لہذا کمیشن بیرسٹر گوہر کو چیئرمین پی ٹی آئی تسلیم کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔
ترکیہ پاکستان دفاعی شراکت داری، ترکیہ پاکستان میں جنگی ڈرونز کی اسیمبلنگ کیلئے نئی فیکٹری قائم کرے گا، بلومبرگ
ترکیہ پاکستان میں دفاعی شراکت داری کے تحت جنگی ڈرونز کی اسیمبلنگ کیلئے نئی فیکٹری قائم کرے گا، یہ منصوبہ خطہ میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کیلئے ترکیہ کی وسیع حکمتِ عملی کا حصہ ہے، انقرہ پاکستان کو KAAN ففتھ جنریشن فائٹر پروگرام کا شراکت دار بنانا چاہتا ہے۔
پاکستان کی ہر فتح اور کامیابی پر نواز شریف اور شہباز شریف کی مہر ثبت ہے، مریم نواز شریف
پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کا سلسلہ جاری ہے، خیبرپختونخوا کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے۔ خیبرپختونخوا کا سابق وزیرِ اعلیٰ محاذ آرائی میں مصروف رہتا تھا، موجودہ وزیرِ اعلیٰ اڈیالہ جیل کے باہر نظر آتا ہے۔ پاکستان کی ہر فتح اور کامیابی پر نواز شریف اور شہباز شریف کی مہر ثبت ہے۔



