اسلام آباد—وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی طرف سے فارن ریمیٹینس کے ذریعہ غیر منقولہ جائیداد خریدنے پر لاگو 2 فیصد ٹیکس ختم کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے ایک نئے ڈائمنڈ کارڈ کے اجراء کا بھی اعلان کیا جو 50 ہزار ڈالرز سے زائد ترسیلات زر بھیجنے والوں کو جاری کیا جائے گا اور اس کے تحت انہیں ایک غیر ممنوعہ بور لائسنس، گریٹس پاسپورٹ، پاکستانی سفارت خانوں تک ترجیحی بنیادوں پر رسائی اور پاکستانی ائیر پورٹس پر فاسٹ ٹریک امیگریشن کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ ریمیٹینس کارڈ ہولڈرز کو قرعہ اندازی کے ذریعہ بڑے انعامات دینے کیلئے ایک سکیم بھی جاری کی جائے گی۔