Latest stories about Iran
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہو گئے
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا ہیلی کاپٹر ایرانی علاقہ آذربائیجان میں گر کر تباہ، حادثہ میں ایرانی صدر، وزیرِ خارجہ حسین امیر، مشرقی آذربائجان کے گورنر ملک رحمتی اور صوبہ میں ایرانی صدر کے نمائندے آیت اللہ علی سمیت تمام افراد جاں بحق ہو گئے۔
میں جنرل (ر) باجوہ کی باتوں میں آ گیا تھا، فوج کا کوئی قصور نہیں، عمران خان
میں 19 ماہ سے کہہ رہا ہوں کہ بات کرنے کیلئے تیار ہوں، میں جنرل (ر) باجوہ کی باتوں میں آ گیا تھا لیکن اس میں فوج کا کوئی قصور نہیں، آئندہ انتخابات میں 90 فیصد فوجی تحریکِ انصاف کو ووٹ دیں گے، کمزور حکومت بنانے سے بہتر ہو گا کہ اپوزیشن میں بیٹھ جاؤں۔
پاکستان کی جانب سے ایران کے اندر دہشتگرد ٹھکانوں پر مؤثر حملے کیے گئے، آئی ایس پی آر
پاکستان کی جانب سے آج صبح ایران کے اندر دہشتگرد ٹھکانوں پر مؤثر حملے کیے گئے ہیں، پاکستان کی خودمختاری اور کسی بھی مہم جوئی کے خلاف پاکستانی شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہمارا عزم غیرمتزلزل ہے۔
پاکستان کی جانب سے جوابی کارروائی، ایران میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر حملہ
پاکستان کی جانب سے جوابی کارروائی، آپریشن مرگ بر سرمچار کے تحت ایران کے صوبہ سیستان میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی۔ مصدقہ انٹیلیجنس معلومات پر کی گئی کارروائی قومی سلامتی کو خطرات سے بچانے اور دفاع کے غیرمتزلزل عزم کا مظہر ہے۔ ترجمان دفترِ خارجہ
پاکستان نے ایران سے اپنا سفیر واپس بلا لیا، ایرانی سفیر کو بھی پاکستان آنے سے روک دیا
پاکستانی سرزمین پر ایرانی حملہ ناقابلِ قبول، پاکستان غیر قانونی اقدام کا جواب دینے کا مکمل حق رکھتا ہے، نتائج کی ذمہ داری ایران پر عائد ہو گی، ایرانی سفیر کو پاکستان آنے سے روک دیا، پاکستانی سفیر کو بھی ایران سے واپس بلا لیا۔
تازہ خبریں
میں کل ساری رات کے پی ہاؤس اسلام آباد میں تھا، مرتے دم تک جنگ لڑتے رہیں گے۔ علی امین گنڈا پور
کل ساری رات کے پی ہاؤس اسلام آباد میں تھا، اسلام آباد پولیس نے چار چھاپے مارے مگر میں نہ ملا، بُرے وقت میں چھوڑنے والا بزدل ہے، عمران خان قوم کی جنگ لڑ رہے ہیں، ہم مرتے دم تک جنگ لڑتے رہیں گے، گرفتار کرنا ہے تو کرلو۔
علی امین گنڈاپور نے ڈگی میں فرار ہو کر خیبرپختونخوا کی ناک کٹوا دی، فیصل کریم کنڈی
علی امین گنڈا پور گاڑی کی ڈگی میں بیٹھ کر فرار ہو گئے اور خیبرپختونخوا کی ناک کٹوا دی، پی ٹی آئی کا ایجنڈا ملک دشمنی کا ہے، یہ لوگ اپنے جلوسوں میں دہشتگردوں کو ساتھ لاتے ہیں، خیبرپختونخوا میں صرف کرپشن ہو رہی ہے۔
اسلام آباد پر حملہ کرنیوالوں میں افغان شہری اور پختونخواہ پولیس کے اراکین شامل ہیں، محسن نقوی
گرفتار ہونے والوں میں 120 افغانی شہری اور خیبرپختونخوا کے 11 پولیس اہلکار شامل ہیں، پولیس نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پتھراؤ کا مقابلہ کیا، اسلام آباد پر دھاوا بولنے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور بلاتفریق کارروائی ہو گی۔
تحریک انصاف شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس سبوتاژ کرنا چاہتی ہے، وزیر داخلہ محسن نقوی
تحریک انصاف شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس سبوتاژ کرنا چاہتی ہے لیکن ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے، وزیرِ اعلٰی خیبرپختونخوا کے قافلے سے پولیس پر حملہ کیا گیا، پی ٹی ائی احتجاج سے 120 افغان شہری پکڑے گئے ہیں، دھاوا بولنے والوں کو اس کی قیمت چکانا پڑے گی۔
نواز شریف کے خلاف پاناما کیس میں عدالتی فیصلہ غلط تھا، سابق چیف جسٹس انور ظہیر جمالی
سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف پاناما کیس کا فیصلہ غلط تھا، گاڈ فادر والی کہانی کا کیس سے کوئی تعلق نہ تھا، اقامہ کا پٹیشن میں کہیں ذکر نہیں تھا، تنخواہ کی بنیاد پر دیئے گئے فیصلہ کا کوئی جواز نہ تھا، کیس میں بیان کیے گئے الزامات ثابت نہ ہو سکے تھے۔