spot_img

ایران نے پاکستانی ثالثی کے ذریعہ ایک نئی 14 نکاتی تجویز امریکا کے سامنے پیش کر دی۔ ایرانی نیوز ایجنسی

ایران نے امریکا کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کیلئے پاکستانی ثالثی کے ذریعہ نئی 14 نکاتی تجویز پیش کر دی۔ جنگ بندی مذاکرات اور اعتماد سازی کیلئے امریکی اقدامات پر مرکوز ترمیمی تجویز پاکستانی ثالثی کے ذریعہ امریکیوں کے سامنے پیش کی جائے گی۔

تہران (تھرسڈے ٹائمز) — ایرانی خبر رساں ادارہ ”تسنیم نیوز ایجنسی” کے مطابق ایران نے امریکا کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کیلئے ایک نئی 14 نکاتی تجویز پیش کر دی ہے جو پاکستانی ثالثی کے ذریعہ امریکیوں کے سامنے پیش کی جائے گی۔

ایرانی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) سے منسلک ”تسنیم نیوز ایجنسی” کے مطابق اِس سے قبل بھی ایران نے 14 نکاتی تجویز پیش کی تھی جس کا امریکا کی جانب سے جواب بھیجا گیا تھا۔

ایرانی خبر رساں ادارہ نے اپنے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ایران نے پاکستانی ثالثی کے ذریعہ پیغامات کے تبادلہ کے سلسلہ کے تحت اب ترامیم کے بعد ایک نئی 14 نکاتی تجویز پیش کی ہے۔

تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق ایران کی نئی ترمیمی 14 نکاتی تجویز جنگ بندی کیلئے مذاکرات اور اعتماد سازی کیلئے امریکی اقدامات جیسے موضوع پر مرکوز ہے۔

تہران میں ایرانی پاسداران انقلاب (آئی آر جی سی) سے منسلک نیوز ایجنسی کی جانب سے یہ خبر ایک بار پھر ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی مذاکرات میں پاکستان کے ثالثی کردار کو اُجاگر کر رہی ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکا ایران معاہدے کیلئے اسلام آباد کی کوششیں اب بھی جاری ہیں۔

خبریں

More from The Thursday Times

More from The Thursday Times