Latest stories about Maryam Nawaz

مسلم لیگ (ن) کے ملک محمد احمد خان پنجاب اسمبلی کے سپیکر منتخب ہو گئے

مسلم لیگ (ن) کے ملک محمد احمد خان 224 ووٹس حاصل کر کے پنجاب اسمبلی کے سپیکر منتخب ہو گئے، سنی اتحاد کونسل کے امیدوار احمد خان بھچر کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

مسلم لیگ (ن) قومی اسمبلی میں 108 ارکان کے ساتھ سب سے بڑی جماعت بن گئی

مسلم لیگ (ن) قومی اسمبلی میں سب سے بڑی جماعت، مسلم لیگ (ن) کو 24 جبکہ پیپلز پارٹی کو 14 مخصوص و اقلیتی نشستیں الاٹ، مسلم لیگ (ن) کے ارکان کی مجموعی تعداد 108 جبکہ پیپلز پارٹی کے ارکان کی مجموعی تعداد 68 ہو گئی، سنی اتحاد کونسل کے 81 ارکان ہیں۔

پنجاب کی نامزد وزیراعلی مریم نواز نے اسمبلی رکنیت کا حلف اٹھا لیا

پنجاب کی نامزد خاتون وزیراعلی مریم نواز نے پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھا لیا ہے۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ وہ امید کرتی ہیں کہ اب پنجاب میں خدمت کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔

پاکستان اور پنجاب کی پہلی خاتون وزیرِ اعلٰی ہونا میرے لیے اعزاز ہے، مریم نواز

پاکستان کی پہلی خاتون وزیرِ اعلٰی ہونا اعزاز ہے، یہ اعزاز پاکستان کی ہر ماں، ہر بہن اور ہر بیٹی کے نام کرتی ہوں، عوامی خدمت کی روشن روایات قائم رکھیں گے۔ نامزد وزیرِ اعلٰی پنجاب مریم نواز کا پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب، اجلاس میں 218 منتخب اراکین شریک تھے۔

نواز شریف اگلے پانچ برس بھرپور سیاست کریں گے، مریم نواز

نواز شریف اگلے پانچ برس بھرپور سیاست کریں گے، نواز شریف مرکز اور پنجاب میں اپنی حکومتوں کی سرپرستی کریں گے، وزارتِ عظمیٰ قبول نہ کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ وہ سیاست سے کنارہ کش ہو رہے ہیں، میں اور شہباز شریف ان کے سپاہی ہیں۔

تازہ خبریں

بلوچستان میں دہشتگردوں کے مختلف مقامات پر حملے ناکام، سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 58 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان میں دہشتگردوں کے سکول سمیت 12 مختلف مقامات پر حملے، سیکیورٹی فورسز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوری و مؤثر کارروائیوں میں تمام حملے ناکام بناتے ہوئے 58 دہشتگرد ہلاک کر دیئے۔ دہشتگرد کارروائیوں میں 10 سیکیورٹی اہلکار اور 12 عام شہری شہید ہو گئے۔

Coordinated militant assaults across Balochistan foiled as security forces regain control

BALOCHISTAN (The Thursday Times) — Pakistan’s security forces repelled...

بھارتی کرنسی بدترین گراوٹ کی شکار، بھارتی روپیہ تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا، نیوز ایجنسی رائٹرز

بھارتی کرنسی بدترین گراوٹ کی شکار ہے، بھارتی روپیہ تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا۔ بھارت کی جانب سے معاشی نمو کے دعووں کے باوجود غیر ملکی سرمایہ کاری کے مسلسل انخلاء اور کرنسی میں مزید گراوٹ کے خدشات نے مارکیٹ کو بےچین کر رکھا ہے۔

سرائیل حماس جنگ میں 70 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوئے، اسرائیلی افواج نے اعداد و شمار تسلیم کر لیے، اسرائیلی اخبار ہاریٹز

اسرائیل حماس جنگ میں 70 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوئے؛ اسرائیلی افواج (آئی ڈی ایف) نے حماس کے زیرِ انتظام غزہ کی وزارتِ صحت کے اعداد و شمار تسلیم کر لیے جبکہ اِن میں ملبہ تلے دبے لاپتہ افراد اور بھوک، علاج کی کمی اور جنگی بیماریوں سے مرنے والے افراد شامل نہیں ہیں۔

پاکستان اور سعودی عرب کی دفاعی شراکت داری میں ترکیہ کی شمولیت متوقع، پاکستان کلیدی حیثیت رکھتا ہے، ترک اخبار

پاکستان سعودی عرب دفاعی شراکت داری میں ترکیہ کی شمولیت متوقع؛ جنگی تجربات رکھنے والی افواج کے حامل پاکستان کا کردار کلیدی ہے، جنوبی ایشائی ایٹمی طاقت کسی بھی شراکت داری کو مضبوط دفاعی ساکھ فراہم کرتی ہے۔
error: