Punjab plans to acquire PIA and rebrand as 'Air Punjab', aiming for better connectivity and economic boost with a focus on global direct flights to New York, Tokyo, Hong Kong, and London from all major Pakistani airports.
سیاسی آلودگی مُلک کو تباہ و برباد کر دیتی ہے، روز جلاؤ گھیراؤ اور احتجاج کی باتیں سننے کو ملتی ہیں، خیبرپختونخوا سے سرکاری لوگوں کو سرکاری گاڑیوں میں لا کر وفاق پر حملہ کیا جاتا ہے کیونکہ ملکی معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں اور ان کی سیاست دفن ہو رہی ہے۔
کہتے تھے نواز شریف کی گردن میں رسا ڈال کر کھینچ کر وزیراعظم ہاؤس سے باہر نکالیں گے، جیسا کرو گے ویسا بھرو گے، دھرنا سیاست نے پاکستان کو اس نہج پر پہنچایا، ریاست کے ستونوں نے بھی اچھا سلوک نہیں کیا، ایسی کونسی جماعت ہے جس نے پاکستان میں مسلم لیگ (ن) جتنا کام کیا ہو؟
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے "ہونہار اسکالرشپ پروگرام" کا اعلان کردیا ہے جس سے مستحق اور لائق طلباء کو معیاری تعلیم تک رسائی فراہم ہوسکے گی۔ اس پروگرام کے تحت 30,000 سالانہ اسکالرشپ 68 منتخب شعبوں میں انڈرگریجویٹ ڈگری پروگراموں کے لیے دی جائیں گے جو جدید جاب مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ہوں گے۔
مخالفین کے پاس گالم گلوچ کے سوا کچھ نہیں، ان کی توجہ دوسروں کی عزتیں اچھالنے پر ہے، دوسرے صوبوں میں جلسہ اور جلاؤ گھیراؤ آسان مگر اپنا کام کرنا مشکل ہے، اگر پنجاب میں آ کر کوئی قانون توڑے گا تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
پاکستانی دفتر خارجہ کیمطابق متحدہ عرب امارات کے ساتھ معمول کے مالی معاملات سے متعلق سیاسی و سفارتی تناؤ جیسے تبصرے گمراہ کُن ہیں۔ پاکستان اور یو اے ای کے تعلقات دیرینہ، برادرانہ اور ہمہ جہت شراکت داری پر مبنی ہیں۔ یو اے ای نے ہمیشہ پاکستان کے معاشی استحکام و خوشحالی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
امریکہ اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے دوران پاکستان ایک اہم رابطہ کار کے طور پر ابھر رہا ہے، جس سے خطے میں اس کی سفارتی اہمیت مزید نمایاں ہو گئی ہے۔ یہ پیش رفت نہ صرف بھارت کے بیانیے کے لیے ایک چیلنج بن رہی ہے بلکہ پاکستان کو عالمی سیاست میں ایک بار پھر نمایاں مقام بھی دے رہی ہے۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبہ کے تمام شہروں میں چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ فری کرنے کا اعلان کر دیا۔ اورنج لائن ٹرین، میٹروبس سروس، سپیڈو بس اور گرین الیکٹرو بس میں سفر کیلئے ٹکٹ نہیں خریدنا پڑے گا۔ کاشت کاروں کیلئے ڈیزل سبسڈی کا بھی اعلان کر دیا گیا۔
پاکستان قابلِ اعتماد علاقائی شراکت دار اور امریکا و ایران جنگ میں اہم ثالث بن کر اُبھرا ہے۔ ایک برس پہلے تک تنہائی کے شکار پاکستان کیلئے یہ غیر معمولی تبدیلی فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں ممکن ہوئی۔ عالمی منظر نامہ پر پاکستان کی یہ اہمیت بھارت میں بےچینی پیدا کر رہی ہے۔