لاہور (تھرسڈے ٹائمز) — وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنی پہلی تقریر میں کیے گئے ایک اور اہم وعدے کو پورا کرتے ہوئے “ہونہار اسکالرشپ پروگرام” کا اعلان کر دیا ہے۔
یہ اقدام نوجوانوں کو معیاری تعلیم تک رسائی فراہم کرنے کے لیے شروع کیا گیا ہے، خاص طور پر ان طلباء کے لیے جو مستحق اور لائق ہیں، تاکہ وہ مالی مشکلات کے باوجود اعلیٰ تعلیم کے اپنے خوابوں کو حقیقت بنا سکیں۔ یہ پروگرام خاص طور پر معاشرے کے پسماندہ طبقے کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا، جو ان کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لائے گا۔
سکالر شپس کے اہم نکات
سالانہ 30,000 اسکالرشپ 68 منتخب شعبوں میں انڈرگریجویٹ ڈگری پروگراموں کے لیے دی جائیں گی، جو جدید جاب مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ہوں گے۔
پبلک سیکٹر یونیورسٹیاں، 16 میڈیکل کالجز، 131 گریجویٹ کالجز، اور لمز، فاسٹ، جی آئی کے، نسٹ جیسی اعلیٰ نجی ادارے، اور مزید 7 اہم تعلیمی ادارے اس پروگرام کا حصہ ہوں گے۔
پہلے سال کے لیے 7 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، جبکہ آئندہ 8 سالوں میں کل 130 ارب روپے کی رقم خرچ کی جائے گی۔
اگلے 4 سالوں میں 120,000 طلباء اس پروگرام سے مستفید ہوں گے، جو ان کی تعلیمی ترقی میں معاون ثابت ہوگا۔
مزید معلومات اور سکالرشپ کے لیے اپلائی کرنے کے لیے اس ویب سائٹ پر جائیں
https://honhaarscholarship.punjabhec.gov.pk/