Latest stories about Nawaz Sharif

پی ٹی آئی کی وفاق پر یلغار روکنے کیلئے پوری طاقت اور وسائل بروئے کار لائیں گے، وزیرِ دفاع خواجہ آصف

پی ٹی آئی کی وفاق پر یلغار روکنے کیلئے پوری طاقت اور وسائل بروئے کار لائیں گے، ، پی ٹی آئی کی پوری ڈیفینیشن یہی ہے کہ عمران خان نہیں تو پاکستان نہیں، عمران خان کے کئی چہرے ہیں، کیا عدالتوں کو نظر نہیں آ رہا کہ عمران خان ملکی سالمیت پر حملے کر رہا ہے؟

ایسا نظامِ عدل وضع کرنا ہے جس میں فردِ واحد جمہوری نظام کو پٹڑی سے نہ اتار سکے، نواز شریف

تمام جمہوری قوتوں کو مل کر پارلیمنٹ کے ذریعہ ایسا نظامِ عدل وضع کرنا ہے جس میں فردِ واحد جمہوری نظام کو پٹڑی سے اتار کر مُلک و قوم کو سیاہ اندھیروں کے سپرد نہ کر سکے، میثاقِ جمہوریت پر دستخط کرنا درست فیصلہ تھا جس سے مُلک میں جمہوریت کو استحکام ملا۔

سیاسی آلودگی مُلک کو تباہ و برباد کر دیتی ہے، ایک صوبہ اپنے وسائل کے ساتھ وفاق پر حملہ آور ہے۔ مریم نواز

سیاسی آلودگی مُلک کو تباہ و برباد کر دیتی ہے، روز جلاؤ گھیراؤ اور احتجاج کی باتیں سننے کو ملتی ہیں، خیبرپختونخوا سے سرکاری لوگوں کو سرکاری گاڑیوں میں لا کر وفاق پر حملہ کیا جاتا ہے کیونکہ ملکی معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں اور ان کی سیاست دفن ہو رہی ہے۔

ایسی اقوامِ متحدہ کا کیا فائدہ جو انصاف نہ دلا سکے اور جو ظلم کو نہ روک سکے؟ نواز شریف

فلسطین کے مظلوم بچوں کی خون آلود لاشیں دیکھ کر دل تڑپ جاتا ہے، فلسطینیوں پر اسرائیل کی بدترین بربریت جاری ہے، مظلوم فلسطینیوں کے حوالے سے خاموشی اختیار کرنا انسانیت کی تذلیل ہے، مسلم ممالک فلسطین کیلئے آج قوت استعمال نہیں کریں گے تو پھر کب کریں گے؟ صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف

نواز شریف کے خلاف پاناما کیس میں عدالتی فیصلہ غلط تھا، سابق چیف جسٹس انور ظہیر جمالی

سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف پاناما کیس کا فیصلہ غلط تھا، گاڈ فادر والی کہانی کا کیس سے کوئی تعلق نہ تھا، اقامہ کا پٹیشن میں کہیں ذکر نہیں تھا، تنخواہ کی بنیاد پر دیئے گئے فیصلہ کا کوئی جواز نہ تھا، کیس میں بیان کیے گئے الزامات ثابت نہ ہو سکے تھے۔

تازہ خبریں

Pakistan ready to host and facilitate US-Iran talks in coming days, says Ishaq Dar

Pakistan says the United States and Iran have expressed confidence in its role as a potential facilitator for talks, with Islamabad saying it would be honoured to host negotiations in the coming days.

پاکستان آئندہ چند روز میں امریکا ایران مذاکرات میں میزبانی و سہولتکاری کو اپنے لیے اعزاز سمجھتا ہے، اسحاق ڈار

امریکا و ایران دونوں نے ممکنہ مذاکرات میں سہولت کاری کیلئے پاکستان پر اعتماد ظاہر کیا ہے۔ پاکستان آئندہ چند روز میں ممکنہ مذاکرات میں میزبانی و سہولتکاری کو اپنے لیے اعزاز سمجھتا ہے۔ سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزراءِ خارجہ کا شکر گزار ہوں جنہوں نے خطہ میں امن کیلئے پاکستانی کوششوں کی بھرپور حمایت اور تائید کی۔

امریکا ایران کو مذاکراتی عمل تک لانے والا پاکستان سفارتی محاذ پر غیر معمولی اہمیت حاصل کر رہا ہے، وال سٹریٹ جرنل

امریکا ایران کو مذاکراتی عمل تک لانے والا پاکستان سفارتی محاذ پر غیر معمولی اہمیت حاصل کر رہا ہے جس میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کردار نمایاں ہے۔ پاکستان خطہ کے توازن پر اثرانداز ہوتے ہوئے واشنگٹن، تہران، ریاض اور انقرہ کے درمیان پُل کا کردار ادا کر رہا ہے۔

Saudi, Turkish and Egyptian foreign ministers to arrive in Pakistan on Sunday for key meeting, says Ishaq Dar

Pakistan is preparing to host the foreign ministers of Saudi Arabia, Turkey and Egypt for bilateral meetings and a four-country diplomatic session in Islamabad that is expected to conclude with a joint communiqué and possibly a meeting with Prime Minister Shehbaz Sharif.

سعودی عرب، ترکیہ، مصر کے وزرائے خارجہ اتوار کو پاکستان پہنچیں گے، شام کو اہم ملاقات ہو گی، اسحاق ڈار

مصر اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ اتوار کی صبح، سعودی وزیرِ خارجہ سہ پہر پاکستان پہنچیں گے۔ شام کو چاروں وزرائے خارجہ کی اہم ملاقات ہو گی جبکہ عشائیہ کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔
error: