ACROSS TT

News

Pakistan warns Iran to rein in Houthis as Saudi strikes back

Pakistan has moved on two fronts over the Houthi assault on Saudi Arabia this week: Defence Minister Khawaja Asif warning the Makkah Defence Pact could become operational, and Pakistan separately delivering a direct diplomatic warning to Iran, Reuters reports, urging Tehran to rein in the Houthis.

Apple unveils iPhone Duo, its first foldable iPhone

Apple has unveiled the iPhone Duo, its first-ever foldable iPhone, featuring a 7.6-inch display Apple calls the largest and most immersive iPhone screen ever. The launch, presided over by new CEO, starts at $1,999, with preorders opening October 16.

Trump did not object to UK’s Israel settlement sanctions

US President Donald Trump did not push back on British plans to sanction Israeli settlements when briefed by Prime Minister Andy Burnham, a Western official told The Times of Israel.

UK PM Burnham announces sanctions on Israeli settlements

British Prime Minister Andy Burnham announced a package of measures targeting Israeli settlements in the West Bank, including a trade ban, a formal declaration that the occupation is unlawful, and sanctions on individuals and companies profiting from settlement expansion, calling it a decisive break from years of British hesitancy.

برطانیہ، فرانس اور کینیڈا نے مقبوضہ مغربی کنارے (فلسطین) میں اسرائیلی بستیوں سے تجارت پر پابندیاں عائد کر دیں

برطانیہ، فرانس اور کینیڈا نے مقبوضہ مغربی کنارے (فلسطین) میں اسرائیلی بستیوں سے تجارت پر پابندیاں عائد کر دیں۔ ڈنمارک، ناروے، پولینڈ، سپین اور سویڈن نے ”دو ریاستی حل“ کی حمایت میں مزید اقدامات کا عندیہ دے دیا۔ اسرائیل کی ”سفارتی تنہائی“ بڑھ رہی ہے۔ روئٹرز
Newsroomایسا نظامِ عدل وضع کرنا ہے جس میں فردِ واحد جمہوری نظام...

ایسا نظامِ عدل وضع کرنا ہے جس میں فردِ واحد جمہوری نظام کو پٹڑی سے نہ اتار سکے، نواز شریف

تمام جمہوری قوتوں کو مل کر پارلیمنٹ کے ذریعہ ایسا نظامِ عدل وضع کرنا ہے جس میں فردِ واحد جمہوری نظام کو پٹڑی سے اتار کر مُلک و قوم کو سیاہ اندھیروں کے سپرد نہ کر سکے، میثاقِ جمہوریت پر دستخط کرنا درست فیصلہ تھا جس سے مُلک میں جمہوریت کو استحکام ملا۔

spot_img

اسلام آباد (تھرسڈے ٹائمز) — میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ تمام جمہوری قوتوں کو مل کر پارلیمنٹ کے ذریعہ ایسا نظامِ عدل وضع کرنا ہے جس میں فردِ واحد کو وہ قوت اور اختیار حاصل نہ ہو جو ایک جمہوری نظام کو کسی بھی وقت پٹڑی سے اتار دے اور ملک و قوم کو سیاہ اندھیروں کے سپرد کر دے، میثاقِ جمہوریت میں خواہش تھی کہ تمام قوتیں مل کر پاکستان میں معاشی و سیاسی استحکام لائیں اور پاکستان ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پارٹی وفد نے پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد نواز شریف سے اہم ملاقات کی ہے جبکہ اس ملاقات میں سینیٹر پرویز رشید، وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ، وفاقی وزیر احسن اقبال، مرتضٰی جاوید عباسی اور پنجاب سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب موجود تھیں، پیپلز پارٹی کے وفد میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، سینیٹر شیری رحمان اور رکنِ قومی اسمبلی نوید قمر شامل تھے۔

سابق وزیراعظم اور صدرِ مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف سے ملاقات میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مجوزہ آئینی ترامیم سے متعلق سیاسی جماعتوں کے ساتھ روابط سے آگاہ کیا، دونوں راہنماؤں کے مابین آئینی ترامیم سے متعلق قائدِ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمٰن کی تجاویز پر بھی تبادلہِ خیال کیا گیا جبکہ میاں نواز شریف نے تمام پارلیمانی جماعتوں سے اتفاقِ رائے پر زور دیا۔

میاں نواز شریف اور بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان میں مہنگائی کی شرح 32 فیصد سے کم ہو کر 6 اعشاریہ 7 فیصد ہونے، پالیسی ریٹ میں کمی اور ملکی معاشی حالات میں بہتری، مثبت معاشی اشاریوں، بیرونِ ملک پاکستانیوں کی جانب سے سہ ماہی ترسیلاتِ زر ریکارڈ 8 اعشاریہ 8 ارب ڈالرز پر پہنچنے کے حوالہ سے اطمینان کا اظہار کیا۔

صدرِ مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی اہم ملاقات کے حوالہ سے جاری کیے گئے اعلامیہ کے مطابق میاں نواز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام جمہوری قوتوں کو مل کر پارلیمنٹ کے ذریعہ عدل کا نظام وضع کرنا ہے، ایسا نطام عدل جس میں کسی فرد کی بالادستی نہ ہو بلکہ عوام کی رائے اور اداروں کا احترام ہو، فردِ واحد کو وہ قوت اور اختیار حاصل نہ ہو جو ایک جمہوری نظام کو کسی بھی وقت پٹڑی سے اتار دے اور ملک و قوم کو سیاہ اندھیروں کے سپرد کر دے۔

میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ 2006 میں میثاقِ جمہوریت پر دستخط کرنا درست اور تاریخی فیصلہ تھا جس سے پاکستان میں جمہوریت کو استحکام ملا، پارلیمنٹ نے اپنی مدت پوری کرنا شروع کی، میثاقِ جمہوریت میں خواہش تھی کہ تمام قوتیں مل کر پاکستان میں معاشی و سیاسی استحکام لائیں اور پاکستان ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو، میثاقِ جمہوریت کے نتیجہ میں تمام سیاسی جماعتوں نے مل کر دھرنے، انتشار، خلفشار اور یلغار کی سیاست کرنے والی غیر جمہوری قوتوں کا مقابلہ کیا۔

میاں نواز شریف نے بلاول بھٹو زرداری کے سیاسی کردار کو بھی سراہا اور شاباش دی، میاں نواز شریف کی نے کہا کہ سیاسی رواداری، اخلاقیات، آئین و قانون اور پارلیمنٹ کی بالا دستی کیلئے ہم ایک ہیں، آج حاصل ہونے والی معاشی کامیابیوں کی بنیاد بھی سیاسی اتحاد و اتفاق ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میں میاں نواز شریف کے سیاسی ویژن، سوچ اور تجربہ کی بہت قدر کرتا ہوں، پاکستان اور پاکستانی قوم کو میاں نواز شریف کے سیاسی تجربہ، سوچ اور سیاسی ویژن کی ضرورت ہے، محترمہ بےنظیر بھٹو شہید اور میاں نواز شریف نے میثاقِ جمہوریت کی شکل میں پاکستان کو آگے بڑھانے کیلئے ایک تاریخی قدم اٹھایا، اس سفر کو جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔

Read more

میاں نواز شریف! یہ ملک بہت بدل چکا ہے

مسلم لیگ ن کے لوگوں پر جب عتاب ٹوٹا تو وہ ’نیویں نیویں‘ ہو کر مزاحمت کے دور میں مفاہمت کا پرچم گیٹ نمبر 4 کے سامنے لہرانے لگے۔ بہت سوں نے وزارتیں سنبھالیں اور سلیوٹ کرنے ’بڑے گھر‘ پہنچ گئے۔ بہت سے لوگ کارکنوں کو کوٹ لکھپت جیل کے باہر مظاہروں سے چوری چھپے منع کرتے رہے۔ بہت سے لوگ مریم نواز کو لیڈر تسیلم کرنے سے منکر رہے اور نواز شریف کی بیٹی کے خلاف سازشوں میں مصروف رہے۔

Celebrity sufferings

Reham Khan details her explosive marriage with Imran Khan and the challenges she endured during this difficult time.

نواز شریف کو سی پیک بنانے کے جرم کی سزا دی گئی

نواز شریف کو ایوانِ اقتدار سے بے دخل کرنے میں اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ بھرپور طریقے سے شامل تھی۔ تاریخی شواہد منصہ شہود پر ہیں کہ عمران خان کو برسرِ اقتدار لانے کے لیے جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید نے اہم کردارادا کیا۔

ثاقب نثار کے جرائم

Saqib Nisar, the former Chief Justice of Pakistan, is the "worst judge in Pakistan's history," writes Hammad Hassan.

عمران خان کا ایجنڈا

ہم یہ نہیں چاہتے کہ ملک میں افراتفری انتشار پھیلے مگر عمران خان تمام حدیں کراس کر رہے ہیں۔

لوٹ کے بدھو گھر کو آ رہے ہیں

آستین میں بت چھپائے ان صاحب کو قوم کے حقیقی منتخب نمائندوں نے ان کا زہر نکال کر آئینی طریقے سے حکومت سے نو دو گیارہ کیا تو یہ قوم اور اداروں کی آستین کا سانپ بن گئے اور آٹھ آٹھ آنسو روتے ہوئے ہر کسی پر تین حرف بھیجنے لگے۔

حسن نثار! جواب حاضر ہے

Hammad Hassan pens an open letter to Hassan Nisar, relaying his gripes with the controversial journalist.

#JusticeForWomen

In this essay, Reham Khan discusses the overbearing patriarchal systems which plague modern societies.
spot_img

LEAVE A COMMENT

Please enter your comment!
Please enter your name here
This site is protected by reCAPTCHA and the Google Privacy Policy and Terms of Service apply.

The reCAPTCHA verification period has expired. Please reload the page.