وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ابتدائی 100 دن کی حکومت پر عوامی رائے سامنے آئی ہے۔ آئی پی او آر کے سروے کے مطابق 55 فیصد افراد نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ شہری علاقوں میں 62 فیصد اور دیہی علاقوں میں 48 فیصد افراد مطمئن ہیں۔
مشرف صاحب اس دنیا سے جاچکے ہیں، اللہ تعالی انہیں معاف فرمائیں، لیکن قوم کو سوچنا چاہیے کہ کس نے قوم کے ساتھ کیا کیا ہے۔ عمران خان نے میرے اے سی اترانے کی بات کی، مگر میں انتقام کی سیاست نہیں کرتا۔ ملک میں مہنگائی میری وجہ سے نہیں، اگر مجھے نہ نکالا جاتا تو غربت اور بیروزگاری نہ ہوتی۔ شہباز شریف اور مریم نواز کی محنت سے روز مرہ اشیاء کی قیمتیں کم ہورہی ہیں، جو قابل تحسین ہے۔
جس جماعت نے الیکشن میں حصہ ہی نہیں لیا وہ سیاسی جماعت کی تعریف میں کیسے آ سکتی ہے؟ مفروضوں کی بنیاد پر یہاں آگے نہیں بڑھ سکتے، ایک کاغذ کے ٹکڑے پر آپ پارٹی کہہ رہے ہیں مگر آپ نے تو الیکشن ہی نہیں لڑا۔ جس سیاسی جماعت سے انتخابی نشان لے لیا گیا، کیا اس جماعت کے امیدواروں پر پابندی عائد کی گئی تھی کہ وہ کسی دوسری جماعت سے الیکشن نہیں لڑ سکتے تھے؟
میں نے عمران خان کی طرح القادر ٹرسٹ جیسا کوئی 460 ارب کا ڈاکہ نہیں مارا تھا، آج ثاقب نثار کا فیصلہ ردی کی ٹوکری میں چلا گیا، چار پانچ لوگوں نے پاکستان سے خوشحالی چھین لی، عمران خان ظہیر الاسلام جیسے جرنیلوں کی بنائی ہوئی تیسری قوت تھے۔
سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف پاکستان مسلم لیگ (ن) کے بلامقابلہ صدر منتخب ہو گئے، ان کے مقابل کسی نے بھی جماعت کی صدارت کے امیدوار کے طور پر کاغذاتِ نامزدگی جمع نہیں کرائے، میاں نواز شریف چوتھی بار جماعت کے صدر منتخب ہوئے ہیں۔
بھارتی کرنسی بدترین گراوٹ کی شکار ہے، بھارتی روپیہ تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا۔ بھارت کی جانب سے معاشی نمو کے دعووں کے باوجود غیر ملکی سرمایہ کاری کے مسلسل انخلاء اور کرنسی میں مزید گراوٹ کے خدشات نے مارکیٹ کو بےچین کر رکھا ہے۔
اسرائیل حماس جنگ میں 70 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوئے؛ اسرائیلی افواج (آئی ڈی ایف) نے حماس کے زیرِ انتظام غزہ کی وزارتِ صحت کے اعداد و شمار تسلیم کر لیے جبکہ اِن میں ملبہ تلے دبے لاپتہ افراد اور بھوک، علاج کی کمی اور جنگی بیماریوں سے مرنے والے افراد شامل نہیں ہیں۔
پاکستان سعودی عرب دفاعی شراکت داری میں ترکیہ کی شمولیت متوقع؛ جنگی تجربات رکھنے والی افواج کے حامل پاکستان کا کردار کلیدی ہے، جنوبی ایشائی ایٹمی طاقت کسی بھی شراکت داری کو مضبوط دفاعی ساکھ فراہم کرتی ہے۔
Pakistan has emerged as a founding member of President Donald Trump’s Board of Peace, a new diplomatic body unveiled at Davos to oversee Gaza’s post-war security, reconstruction and political transition.