ACROSS TT

News

Pakistan and Qatar deepen security ties as fragile US-Iran peace push gains ground

Interior Minister Mohsin Naqvi and his Qatari counterpart agreed to deepen security cooperation in Doha this week, as Pakistan and Qatar push behind the scenes to salvage the Islamabad MoU and bring Washington and Tehran back to the table.

Kuwait ratifies defense pact with Pakistan

Kuwait's Amir has formally ratified the defence cooperation agreement with Pakistan by decree, published in the official gazette. The agreement covers training, logistics, military intelligence, defence industries and a joint military committee.

Security forces launch Mastung operation, 15 terrorists killed

Security forces launched Operation Al Azm in Mastung's Tehsil Khad Kucha, killing 15 terrorists and wounding 12, according to security sources. Eight suspects were detained, one hideout destroyed and a large cache of weapons seized. No casualties were reported among security forces.

Pakistan backs Saudi Arabia after Houthi attacks on Red Sea oil tankers

Prime Minister Shehbaz Sharif has condemned Houthi attacks on Saudi oil tankers and reaffirmed Pakistan's full support for the Kingdom during a call with Crown Prince Mohammed bin Salman. Both leaders pledged closer cooperation to protect regional stability and vital maritime trade routes.

وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی ولی عہد سے رابطہ، سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی حملوں کی شدید مذمت

وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلیفونک رابطہ۔ بحیرۂ احمر میں سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی حملوں کی شدید مذمت، پاکستان کا سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پوری پاکستانی قوم اس نازک وقت میں سعودی قیادت اور برادر عوام کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں۔
Newsroomعمران خان ڈِگّی میں چھپ کر جنرل باجوہ سے ملنے گیا اور...

عمران خان ڈِگّی میں چھپ کر جنرل باجوہ سے ملنے گیا اور اسکے گِٹّوں کو ہاتھ لگائے، خواجہ آصف

عمران خان ڈِگّی میں چھپ کر گیا اور جنرل اعجاز امجد کے گھر پر جنرل باجوہ کے گِٹّوں کو ہاتھ لگائے، اب یہ کسی اور کے گِٹّے پکڑنے کی کوشش کر رہے ہیں، یہ 9 مئی اور آئی ایم ایف کو لکھے گئے خط کی معافی مانگیں، عمر ایوب ماضی میں چمچہ گیری کرتا رہا ہے۔

spot_img

اسلام آباد (تھرسڈے ٹائمز) — اسلام آباد – وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگر فوج تحریکِ انصاف کی ہے تو پھر تحریکِ انصاف والے 9 مئی کی معافی مانگیں، عون چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کو ڈگی میں چھپا کر لے گئے اور جنرل (ر) باجوہ سے ملاقات ہوئی، یہ لوگ بتائیں کہ کیا انہوں نے جنرل اعجاز امجد کے گھر جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کے گٹوں کو ہاتھ نہیں لگائے؟

وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں عوام سے ون مین ون ووٹ کا حق ڈکٹیٹر ایوب خان نے چھینا تھا جس نے ستر ہزار لوگوں کا الیکٹورل کالج بنا کر کروڑوں لوگوں کو ووٹ کے حق سے محروم کر دیا تھا، عمر ایوب ماضی میں جو چمچہ گیری کرتے رہے ہیں اس کی آوازیں آج بھی گونج رہی ہیں۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہمیں سب یاد ہے کہ جب عمر ایوب شوکت عزیز کی سائیڈ کک ہوتے تھے تو تب یہاں کیا کہا کرتے تھے، اگر تحریکِ انصاف نے عمر ایوب کو مجبوری کی وجہ سے آج لیڈر آف اپوزیشن بنا ہی لیا ہے تو اب تحریکِ انصاف کو چاہیے کہ عمر ایوب کی وہ تقاریر بھی نکال کر سن لیں جب وہ یہاں یہاں میاں نواز شریف، شہباز شریف، پرویز مشرف اور شوکت عزیز کی تعریفیں کیا کرتے تھے۔

راہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ مجھے بھی ایمبیسی روڈ سے ڈالے نے اٹھایا تھا، یہ میرا قائد میرا قائد بار بار کہہ رہے تھے، یہ پہلے ڈکٹیٹر پرویز مشرف کو بھی قائد کہتے تھے، یہ میاں نواز شریف کو بھی قائد کہتے تھے، یہ ایسے بندے کو لیڈر آف دی اپوزیشن کیوں بناتے ہیں جو تمام سیاسی جماعتوں میں رہ کر آئے ہیں؟ عامر ڈوگر اچھا بندہ تھا انہیں کیوں نہیں بنایا اپوزیشن لیڈر؟

انہوں نے تحریکِ انصاف کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ یہ کہتے ہیں شہداء، فوج اور پاکستان سب ہمارا ہے، اگر فوج ان کی ہے تو پھر یہ 9 مئی کی معافی مانگیں، یہ اب ایک بار پھر اپنا ٹریک بدل رہے ہیں، اچھی بات ہے کہ یہ 9 مئی کی مذمت کرتے ہیں، سوا سال انہوں نے شور مچائے رکھا لیکن کچھ نہیں بن سکا تو اب یہ ترلوں اور منت سماجت پر آ گئے ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ یہ لوگ (تحریکِ انصاف) جی ایچ کیو اور کور کمانڈر ہاؤس کے سامنے کیسے پہنچے؟ عون چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کو ڈگی میں چھپا کر لے گئے اور جنرل (ر) باجوہ سے ملاقات ہوئی، یہ لوگ بتائیں کہ کیا انہوں نے جنرل اعجاز احمد کے گھر جنرل باجوہ کے گٹوں کو ہاتھ نہیں لگائے؟ اب یہ کسی اور کے گٹے پکڑنے کی کوشش کررہے ہیں۔

وفاقی وزیرِ دفاع کا کہنا تھا کہ یہ کہتے ہیں نیکلس کا سودا 80 لاکھ کا تھا، نیو یارک میں دکان کے باہر تصویر اسی نیکلس کی ہے، وہ نیکلس لاکھوں ڈالرز کا ہے جو انہوں نے بیچ کر آدھے پیسے اپنی جیبوں میں ڈال لیے، وزیرِ اعلٰی خیبرپختونخوا کو بتایا گیا کہ 80 فیصد بجلی چوری ہو رہی ہے، اب اگر وہ ان بجلی چوروں کا تحفظ کرنا چاہتے ہیں تو پھر افسوس یا لوڈ شیڈنگ ہی کی جا سکتی ہے۔

خواجہ آصف نے سوالات اٹھائے کہ 200 ارب ڈالرز اور ایک کروڑ نوکریاں کہاں گئیں؟ آئی ایم ایف کے معاملے پر کس نے خط لکھا؟ پاکستان کے خلاف خط لکھا گیا تاکہ ملک دیوالیہ ہو جائے، اگر یہ ملک تمہارا ہے تو پھر آئی ایم ایف کو خط لکھنے پر معافی مانگو، نو مئی کو جو زبان بولی گئی کیا تب ان کی سماعت متاثر تھی؟ یاسمین راشد، صنم جاوید اور محمود الرشید بھی وہاں موجود تھے۔

میری ایک تقریر کا بار بار ذکر کیا جاتا ہے، وہ تقریر میں نے اس وقت کی تھی جب پاکستان میں فوجی ڈکٹیٹر کی حکومت تھا، ان کی تقریریں چلائی جائیں تاکہ پاکستان کے عوام کو ان کے جھوٹ کا پتہ چل سکے۔

Read more

میاں نواز شریف! یہ ملک بہت بدل چکا ہے

مسلم لیگ ن کے لوگوں پر جب عتاب ٹوٹا تو وہ ’نیویں نیویں‘ ہو کر مزاحمت کے دور میں مفاہمت کا پرچم گیٹ نمبر 4 کے سامنے لہرانے لگے۔ بہت سوں نے وزارتیں سنبھالیں اور سلیوٹ کرنے ’بڑے گھر‘ پہنچ گئے۔ بہت سے لوگ کارکنوں کو کوٹ لکھپت جیل کے باہر مظاہروں سے چوری چھپے منع کرتے رہے۔ بہت سے لوگ مریم نواز کو لیڈر تسیلم کرنے سے منکر رہے اور نواز شریف کی بیٹی کے خلاف سازشوں میں مصروف رہے۔

Celebrity sufferings

Reham Khan details her explosive marriage with Imran Khan and the challenges she endured during this difficult time.

نواز شریف کو سی پیک بنانے کے جرم کی سزا دی گئی

نواز شریف کو ایوانِ اقتدار سے بے دخل کرنے میں اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ بھرپور طریقے سے شامل تھی۔ تاریخی شواہد منصہ شہود پر ہیں کہ عمران خان کو برسرِ اقتدار لانے کے لیے جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید نے اہم کردارادا کیا۔

ثاقب نثار کے جرائم

Saqib Nisar, the former Chief Justice of Pakistan, is the "worst judge in Pakistan's history," writes Hammad Hassan.

عمران خان کا ایجنڈا

ہم یہ نہیں چاہتے کہ ملک میں افراتفری انتشار پھیلے مگر عمران خان تمام حدیں کراس کر رہے ہیں۔

لوٹ کے بدھو گھر کو آ رہے ہیں

آستین میں بت چھپائے ان صاحب کو قوم کے حقیقی منتخب نمائندوں نے ان کا زہر نکال کر آئینی طریقے سے حکومت سے نو دو گیارہ کیا تو یہ قوم اور اداروں کی آستین کا سانپ بن گئے اور آٹھ آٹھ آنسو روتے ہوئے ہر کسی پر تین حرف بھیجنے لگے۔

حسن نثار! جواب حاضر ہے

Hammad Hassan pens an open letter to Hassan Nisar, relaying his gripes with the controversial journalist.

#JusticeForWomen

In this essay, Reham Khan discusses the overbearing patriarchal systems which plague modern societies.
spot_img

LEAVE A COMMENT

Please enter your comment!
Please enter your name here
This site is protected by reCAPTCHA and the Google Privacy Policy and Terms of Service apply.

The reCAPTCHA verification period has expired. Please reload the page.